Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Source For Historical Study Of Sahabas

Tagged: ,

  • Source For Historical Study Of Sahabas

    Posted by Muhammad Shahzaib on August 22, 2024 at 1:49 am

    Is there any authentic source of Historical study of Prophet Muhammad (pbuh) life and Shabaz prepared under the supervision of Ustad Javed Ahmad Ghamidi , like meezan, mqamat, al Islam, any Book, video, audio form. which also free of cost? Or any book suggested by Javed Ahmad Ghamid sahb

    Umer replied 3 months ago 3 Members · 5 Replies
  • 5 Replies
  • Source For Historical Study Of Sahabas

    Umer updated 3 months ago 3 Members · 5 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 24, 2024 at 12:07 am

    حیات رسول امی از خالد مسعود

    اسوہ صحابہ کامل از عبد السلام ندوی۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 24, 2024 at 12:07 am

    اسوہ صحابہ کاملؓ

    مصنف: عبد السلام ندوی

    ناشر: اسلامی کتب خانہ لاہور

    صحابہ نام ہے ان نفوس قدسیہ کا جنہوں نے محبوب ومصدوق رسول ﷺ کے روئے مبارک کو دیکھا اور اس خیر القرون کی تجلیات ِایمانی کو اپنے ایمان وعمل میں پوری طرح سمونے کی کوشش کی ۔ صحابی کا مطلب ہے دوست یاساتھی شرعی اصطلاح میں صحابی سے مراد رسول اکرم ﷺکا وہ ساتھی ہے جو آ پ پر ایمان لایا،آپ ﷺ کی زیارت کی اور ایمان کی حالت میں دنیا سے رخصت ہوا ۔ صحابی کالفظ رسول اللہﷺ کے ساتھیوں کے ساتھ کے خاص ہے لہذاب یہ لفظ کوئی دوسراا شخص اپنے ساتھیوں کےلیے استعمال نہیں کرسکتا۔ انبیاء کرام﷩ کے بعد صحابہ کرام کی مقدس جماعت تمام مخلوق سے افضل اور اعلیٰ ہے یہ عظمت اور فضیلت صرف صحابہ کرام کو ہی حاصل ہے کہ اللہ نے انہیں دنیا میں ہی مغفرت،جنت اور اپنی رضا کی ضمانت دی ہے بہت سی قرآنی آیات اور احادیث اس پر شاہد ہیں۔صحابہ کرام سے محبت اور نبی کریم ﷺ نے احادیث مبارکہ میں جوان کی افضلیت بیان کی ہے ان کو تسلیم کرنا ایمان کاحصہ ہے ۔بصورت دیگرایما ن ناقص ہے ۔ صحابہ کرام کے ایمان ووفا کا انداز اللہ کو اس قدر پسند آیا کہ اسے بعد میں آنے والے ہر ایمان لانے والے کے لیے کسوٹی قرار دے دیا۔یو ں تو حیطہ اسلام میں آنے کے بعد صحابہ کرام کی زندگی کاہر گوشہ تاب ناک ہے لیکن بعض پہلو اس قدر درخشاں ،منفرد اور ایمان افروز ہیں کہ ان کو پڑہنے اور سننے والا دنیا کا کوئی بھی شخص متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ صحابہ کرام کےایمان افروز تذکرے سوانح حیا ت کے حوالے سے ائمہ محدثین او راہل علم کئی کتب تصنیف کی ہیں عربی زبان میں الاصابہ اور اسد الغابہ وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اور اسی طرح اردو زبان میں کئی مو جو د کتب موحود ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب’’ اسوۂ صحابہ کامل‘‘مولانا عبد السلام ندوی ﷫ کی مرتب شدہ ہے ۔اس کتاب میں انہوں نے صحابہ کرام کی حیات طیبہ، علم وعمل،امن وآشتی، عدل وانصاف، شفقت ورافت ، عزم وہمت جرات وشجات صدق وصفا اوراخلاق وتمدن کے دلنشیں تذکروں کو بڑے آسان اندا ز میں پیش کیا ہے ۔(م۔ا)

    https://kitabosunnat.com/kutub-library/uswah-sahaba-e-kamal-r-a

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 24, 2024 at 12:10 am

    حیات رسول امی ﷺمصنف: ڈاکٹر محمد خالد مسعودناشر: دار التذکیردین اسلام میں رسول اللہ ﷺ کی حیثیت وہی ہے جو جسم میں روح کی ہے۔ جس طرح سورج سے اس کی شعاعوں کو جدا کرنا ممکن نہیں، اسی طرح رسول اکرم ﷺ کے مقام و مرتبہ کو تسلیم کیے بغیر اسلام کا تصور محال ہے۔ آپ دین اسلام کا مرکز و محور ہیں۔سیرتِ رسول عربی ﷺ پر منثور اور منظوم نذرانہ عقیدت پیش کرنے کا لا متناہی سلسلہ صدیوں سے جاری ہے اور ہمیشہ جاری رہے گا، بلکہ فرمان الٰہی کے مطابق ہر آنے والے دور میں آپ کا ذکر خیر بڑھتا جائے گا۔ جس طرح رسول اللہ ﷺ پر نازل ہونے والی کتاب محفوظ و مامون ہے، اسی طرح آپ کی سیرت اور زندگی کے جملہ افعال و اعمال بھی محفوظ ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ حیات رسول امیﷺ‘‘ خالد مسعود کی ہے۔ جس میں آپﷺ کی ولادت لاسعادت سے قبل عرب کے حالات و واقعات ، ولادت با سعادت سے ما بعد مکی ، مدنی زندگی اور وفات تک 63 سال کی زندگی کو موتیوں کی لڑی میں پرو کر رکھ دیا ہے۔ اسلوب میں ادبی چاشنی اور سطر سطر سے نبی کریم ﷺ سے محبت کے جھلکتے آثار اس کتاب کی نمایاں خوبیاں ہیں۔ اللہ سے دعا ہے کہ مصنف کی اس عظیم خدمت کو قبول فرمائے اور آخرت میں بخشش کا ذریعہ بنائے۔ آمین۔(رفیق الرحمن)
    https://kitabosunnat.com/kutub-library/hayat-rasool-e-ummi

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 24, 2024 at 12:12 am

    Hayat Rasul Ummi is also available in English.

    https://al-mawrid.shop/products/the-life-of-the-gentile-prophet-sws-%E1%B8%A5ayat-i-rasul-i-ummi?srsltid=AfmBOop1pKNDQe94nCgg3z9WOHVC5-3IFEamhQdPfD7c9t2P6N8e9Q6h

  • Umer

    Moderator August 24, 2024 at 12:26 am

    Please also see:

    Discussion 32331

You must be logged in to reply.
Login | Register