Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions مردوں کو نہیں سنا سکتے کا مطلب ؟؟

  • مردوں کو نہیں سنا سکتے کا مطلب ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on August 25, 2024 at 6:20 am

    قرآن کی آیت

    فَاِنَّکَ لَا تُسۡمِعُ الۡمَوۡتٰی۔ الروم 30:52

    اے نبیﷺ آپ مردوں کو نہیں سنا سکتے۔

    تو متواتر احادیث میں “السلام علیکم یا أھل القبور” جو آیا ہے تو کیا یہ اس قرآنی آیت کے خلاف ہے ؟؟

    اور یہ بھی بتائیں کہ کیا قبروں کے پاس ایسا کہنا شرک ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 1 month ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • مردوں کو نہیں سنا سکتے کا مطلب ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 1 month ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 25, 2024 at 11:02 pm

    شرک کا مطلب سمجھ لیجیے۔

    شرک یہ ہے کہ کسی کو خدا سے یا خدا کو کسی کی ذات سے نکلا ہوا سمجھیں۔

    کسی اور کو خدا کے ساتھ اس کے خلق اور امر میں شریک سمجھیں۔

    خدا کی عبادات میں کسی اور کو شریک کریں۔

    کوئی بھی حدیث متواتر نہیں ہے۔ تواتر کا مطلب ہے کہ بات یا عمل اپنے صدور کے وقت سے اتنے لوگوں کے درمیان متفق علیہ ہو کہ ان سب کا جھوٹ پر جمع ہونا محال ہو۔ پھر یہ تواتر ہر دور میں برقرار رہا ہو۔

    یہ حیثیت صرف قرآن اور سنت متواترہ کو حاصل ہے کہ وہ متواتر ہیں۔

    مذکورہ بالا روایت میں اہل قبور کے لیے یہ سلامتی کی دعا بتائی گئی ہے اس میں یہ لازم نہیں کہ وہ سن بھی رہے ہوں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member August 28, 2024 at 3:51 pm

    جزاک اللہ خیرا ڈاکٹر صاحب محترم

You must be logged in to reply.
Login | Register