Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions طلاق کے وساوس

  • طلاق کے وساوس

    Posted by Muhammad Saqib Khan on August 25, 2024 at 8:56 pm

    ایک شخص جس کو بہت طلاق کے وساوس آتے ہیں ۔ اس کا دورانیہ چھ ماہ سے زیادہ ہو گیا ہے ۔ نہ تو ڈرتا گھر سے باہر نکلتا ہے ۔ نہ وہ ڈرتا واش روم جاتا ہے (ان کا واش روم گلی کے ساتھ ہے) کہ کہیں اس سے غلط الفاظ نکل نہ جائیں ۔ اس شخص کی زندگی بہت مشکل ہو گئی ہے ۔ جیسے تیسے کر لے وساوس نہیں جا رہے 😢 ۔ وہ اپنی بیوی سے بہت محبت کرتا ہے ۔ ہر وقت قسم کھاتا ہے کہ اپنی بیوی کو غلط الفاظ کبھی نہیں کہہ سکتا ۔ لیکن جب وسوسہ آتا ہے پتہ نہیں کیا ہو جاتا ہے ۔ بات بات پر بہت غصہ آتا ہے ۔ چیزیں بولنے لگ گیا ہے ۔ نوکری کرنے کے لیے نہیں جاتا ڈرتے ۔ ہر اسلامی مہینہ کے دو روزوں کا بھی ارادہ کیا ہے کہ اس سے کا مطلب اس مہینہ میں جتنے وساوس کی وجہ سے غلط الفاظ منہ سے نکلے وہ میرا ارادہ نہیں تھا ۔ گھر کے پچھلے کمرے میں پنکھا لگا کر لیٹتا ہے کوئی اس کی آواز نہ سن لے ۔ یا امی یا رشتہ دار کے ساتھ رہتا ہے تا کہ کچھ غلط الفاظ نکلے تو وہ اسے بتا ہی دیں گے ۔ جب کہیں مجبوراً جائے منہ پر ماسک لگا کر رکھتا ہے کیونکہ وہ منہ دبا کر رکھتا ہے تاکہ کوئی منہ کی حالت دیکھ کر مذاق نہ اڑائے ۔ جب کوئی گلی میں گزرتے وسوسہ آئے تو یہ سوچ کر بھول جاتا ہے کہ وہ لفظ سننے کے لیے دو عادل گواہ متقی پرہیز گاروں کی ضرورت ہے ۔ اگر وہ سنیں گے تو روک کر بتا دیں گے ۔ کل کا بھی ایک وسوسہ میں پھنسا ہے ۔ جب وسوسہ آتا ہے پتہ نہیں کیا ہو جاتا ہے ۔ کافی دیر بعد یا تھوڑی دیر بعد یا اگلے دن صبح سو کر اٹھتا ہے تو پریشان رہتا ہے یہ کیا کر بیٹھا ہوں وغیرہ وغیرہ ۔

    وہ کیا ایسا کرے کہ ان میاں بیوی کا رشتہ مضبوط رہے ۔ وہ بہت پریشان ہے

    Muhammad Saqib Khan replied 1 month ago 1 Member · 1 Reply
  • 1 Reply
  • طلاق کے وساوس

  • Muhammad Saqib Khan

    Member August 25, 2024 at 9:10 pm

    شادی سے پہلے وہ پاکی ناپاکی کے وساوس میں بہت الج ہوا تھا ۔ اور گھر تک محدود تھا ۔ لیکن یہ وساوس تو اس کی جان کے دشمن بنے ہیں ۔ وہ اپنی بیگم کو جان سے چاہتا ہے ۔ وساوس اسے بیگم پر جا بجا غصہ دیتے رہتے ہیں 😢😪😢😪😢

    اپنا کوئی نمبر دیں آپ سے تفصیلی بات کرنا چاہتا ہے 😭😭😭😭🙏🙏🙏🙏

You must be logged in to reply.
Login | Register