Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions سورہ الاعراف آیت 157 کی تشریح

  • سورہ الاعراف آیت 157 کی تشریح

    Posted by Aejaz Ahmed on September 2, 2024 at 12:36 am

    *فَالَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡا بِہٖ وَ عَزَّرُوۡہُ وَ نَصَرُوۡہُ وَ اتَّبَعُوا النُّوۡرَ الَّذِیۡۤ اُنۡزِلَ مَعَہٗۤ ۙ اُولٰٓئِکَ ہُمُ الۡمُفۡلِحُوۡنَ. 7:157 الاعراف*

    *چنانچہ جو لوگ اس نبی پر ایمان لائیں گے اور اس کی تعظیم کریں گے اور اس کی مدد کریں گے اور اس کے ساتھ جو روشنی اتاری گئی ہے، اس کی پیروی اختیار کریں گے، تو وہی لوگ ہیں جو کامیاب ہوں گے۔*

    اس آیت میں عَزَّرُوۡہُ سے کیا مراد ہے۔ برائے مہربانی اسکی تفصیل سے وضاحت کردیں کہ ہم مسلمان آج عَزَّرُوۡہُ پر کیسے عمل کرسکتے ہیں؟؟

    Aejaz Ahmed replied 3 weeks, 6 days ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • سورہ الاعراف آیت 157 کی تشریح

    Aejaz Ahmed updated 3 weeks, 6 days ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 2, 2024 at 1:40 am

    اس کا مطلب عزت کرنا ہے۔ جو شخص جس لائق ہو اس کی قدر پہنچاننا اور اس کے مطابق اس کے ساتھ رویہ اختیار کرنا، یہ اس کی عزت کرنا ہے۔

    رسول اللہ ﷺ اللہ کے آخری نبی ہیں۔ اس آیت میں اہل کتاب سے کہا جا رہا ہے کہ ان کی قدر کریں اور ان کے وہ عزت دیں جس کے وہ حق دار ہیں۔

    ہمارے لیے بھی یہ ہدایت ہے کہ رسول کی عزت دل سے کریں اور جب ان کا ذکر ہو تو عزت و احترام سے ان کا نام لیں، ان پر درود بھیجیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 2, 2024 at 2:09 am

    اصل میں کسی نے اس لفظ کے معنی حمایت کرنا، کسی نے تعظیم کرنا، اور کسی نے قوت دینا لکھا ہے۔ اس لئے کنفیوژن ہوئی۔

    جزاک اللہ خیراً کثیرا

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 2, 2024 at 2:26 am

    اس لفظ کے یہ دونوں مطلب ہیں۔ لیکن چوں کہ آگے نصرت کا ذکر آ گیا ہے اس لیے اب معنی میں تجرید ہونی چاہیے اور اب تعظیم کا معنی لیا جائ ے گا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 2, 2024 at 2:29 am

    بہترین سر، ماشاءاللہ 🌹

You must be logged in to reply.
Login | Register