Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions If The Nullifiers Of Purity Are Less Than A Dirham

  • If The Nullifiers Of Purity Are Less Than A Dirham

    Posted by Muhammad Sami ud-Din on September 2, 2024 at 5:41 am

    السلام علیکم، صحیح نکتہ نظر کے مطابق مذی کے خروج سے وضو ٹوٹ جاتی ہے۔ لیکن میں نے چند قابلِ احترام بڑوں سے (جو دین میں گہری نظر رکھتے ہیں) سنا ہے کہ اگر مذی کی مقدار درہم سے (یا 2.75 سینٹی میٹر سے) کم ہو تو وضو نہیں ٹوٹتی۔ اس ہی طرح اگر منی کا خروج ہو جائے، اور وہ درہم سے کم ہو تو اس سے بھی غسل واجب نہیں ہوتی۔ کیونکہ، اللہ تعالیٰ ہمارے لیے دین میں آسانی چاہتے ہیں۔ کیا یہ نکتہ نظر صحیح ہے، اس کی وضاحت کردیں؟ جزاک اللّٰہ۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 weeks, 3 days ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • If The Nullifiers Of Purity Are Less Than A Dirham

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 4, 2024 at 3:59 am

    آپ ان کا موقف درست نہیں سمجھے۔ یہ مقدار کپڑوں کی ناپاکی کی اس حد کو بیان کرنے کے لیے بیان کی جاتی ہے جس کے ہوتے ہوئے ان کپڑوں میں نماز ادا کی جا سکتی ہے۔

    تاہم شریعت نے ایسی کوئی حد کپڑوں کی ناپاکی کی تعیین کے لیے بیان نہیں کی۔ ہر شخص جسے پاکی اور ناپاکی کا احساس ہے وہ کپڑوں میں ناپاکی ایک حد سے زائد پسند نہیں کرتا۔ اس لیے اس کا فیصلہ فرد کو کرنا ہے ۔رہا وضو تو اس کی مقدار کم ہو یا زیادہ ہر حال میں ٹوٹ جاتا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register