Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions The Real Subjects In The Intro Of Surah Baqarah

  • The Real Subjects In The Intro Of Surah Baqarah

    Posted by Shaharyar Sabeeh on September 4, 2024 at 11:59 pm

    Assalamualaikum!

    سورہ بقرہ کے تمہیدی حصّے میں آیت 6 تا 22 تک اصل میں مخاطبین کون ہیں؟

    بعد میں جاکر بنی اسرائیل سے خطاب شروع ہوتا ہے لیکن اس اوّلین حصّے میں ایسا لگ رہا ہے جیسے اہل ایمان کے بالمقابل منکرین کی تمام کیٹگریز سے خطاب کیا گیا ہے۔

    اسکی وضاحت کردیں۔

    Jazak Allah.

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 months, 1 week ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • The Real Subjects In The Intro Of Surah Baqarah

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 5, 2024 at 12:24 am

    آیت 6 میں ان تمام لوگوں پر تبصرہ ہے جن پر اتمام حجت ہو چکا مگر وہ انکار پر مصر ہیں۔

    آیت 8 میں انھیں میں سے یہود کے بارے میں کلام شروع ہوتا ہے اور آگے تک جاتا ہے۔

    اس کے لیے دیکھیے غامدی صاحب کی تفسیر

    https://www.javedahmedghamidi.org/#!/quran?chapter=2&paragraph=3&type=Ghamidi

    • Shaharyar Sabeeh

      Member September 5, 2024 at 2:30 am

      جی ڈاکٹر صاحب میں نے تفسیر پڑھی ۔ لیکن یہ بات سمجھ نہیں آرہی کہ اگر تاریخی روایات کو کچھ دیر سائڈ پر رکھ دیں، تو سیاق و سباق میں کوئی ایسا اشارہ موجود ہے جس سے معلوم ہو کہ یہاں یہود کا مخصوص طبقہ مراد

      ہے؟

      کیوں کہ یہاں تو منافقین زیر بحث لگتے ہیں جو ہر طبقے میں تھے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 6, 2024 at 1:01 am

    قرآن مجید منافقین اور ‘جن کے دلوں میں مرض’ ہے کو الگ الگ بیان کرتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ منافقین میں دو گروہ تھے۔ ایک وہ جو مسلمانوں کے غلبے کی وجہ سے بظاہر مسلمان بن گئے تھے۔ اور دوسرے وہ مسلمانوں سے بغض رکھتے تھے۔ مگر خیر خواہ بن کر مسلمانوں سے ملتے اور رسول کی مجلس میں بیٹھتے تھے۔ ان میں یہود بھی شامل تھے۔ ان منافقین میں یہود اور اوس اور خزرج دونوں طرف کے لوگ تھے۔ ان آیات میں بھی صرف یہود مراد نہیں، تاہم ان کا ایک طبقہ اس میں شامل ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 6, 2024 at 1:03 am

    سورۃ بقرہ کے اصل مخاطب چوں کہ یہود ہیں اس لیے اس لیے مولانا اصلاحی کے مطابق یہاں مرض والے لوگوں سے یہود کا خطاب کیا گیا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register