Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کیا قرآن اللہ کی کتاب ہے ؟؟

  • کیا قرآن اللہ کی کتاب ہے ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on September 13, 2024 at 2:38 pm

    اویس اقبال صاحب کہتے ہیں کہ قرآن میں ایسا کیا ہے کہ اسے اللہ کی کتاب مانا جائے۔ اس میں ایسی کیا بات ہے جسے عام آدمی نہ سوچ سکتا ہے اور نہ لکھ سکتا ہے۔ مزید یہ کہ اس کتاب میں کوئی ربطِ کلام بھی نہیں ہے؟؟ کیا محترم جاوید غامدی صاحب کی کوئی کلپ ہے جس میں ان صاحب کے اس سوال کا جواب دیاگیا ہو ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 3 months, 1 week ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • کیا قرآن اللہ کی کتاب ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 3 months, 1 week ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 14, 2024 at 1:36 am

    قرآن میں انسان کو درپیش سب سے بڑے سوالات کا جواب ہے کہ انسان اس دنیا میں کیوں ہے؟ انسان کا آغاز کیا ہے اور اس کا انجام کیا ہے۔ دنیا میں خیر و شر کیوں ہے۔ ان سب کے بارے میں انسانی فکر کچھ بھی نہیں کہ سکتی۔

    ان سوالوں کے جواب میں قرآن کا نظام فکر۔ یعنی خدا انسان اور کائنات کا کیا تعلق ہے۔ انسان دنیا میں کیوں آیا۔ آزمایش کے اصول کیا ہیں۔

    آخرت کا تصور۔ آخرت کے تصور میں سزا اور جزا کا تصور۔ سزا اور جزا کے تصور میں عدل کا معیار۔ عدل کے معیار میں انسانی فطرت اور اس کی کم زوریوں کی رعایت۔دوسرے یہ کہ قرآن مجید کے احکامات اور ان کے فروعات اور اطلاقات کا نظام۔ یہ اتنے گوناگوں پہلو ہیں کہ کسی انسان کے لیے ممکن نہیں کہ کسی ارتقا کے بغیر وہ ایسا نظام پیش کر سکے جس میں کوئی اندرونی خامی یا کجی نہیں۔اسی کو قرآن کہتا ہے کہ یہ خدا کے سوا کسی اور کا کلام ہوتا تو اس میں بہت اختلاف ہوتے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar September 14, 2024 at 1:39 am

    ربط کلام تو اب غامدی صاحب کے ترجمے البیان میں واضح کر دیا گیا ہے۔ قرآن میں ربط محسوس نہ کرنے کی وجہ وہ زیر متن تھیمز ہیں جو قاری کو پہلے سے معلوم ہونے چاہییں یا قرآن کے اسالیب کی واقفیت سمجھ آتے ہیں۔

    یہ اب البیان کے ترجمے میں دکھا دیے گئے ہیں۔ اسکے رد عدم ربط کا اعتراض دہرانے کی کوئی وجہ نہیں رہ جاتی۔

  • Aejaz Ahmed

    Member September 14, 2024 at 5:01 am

    جزاک اللہ خیرا ڈاکٹر عرفان شہزاد صاحب

  • Aejaz Ahmed

    Member September 14, 2024 at 5:05 am

    ویسے ایسی آیات کے مجموعے پر مبنی تفصیلی گفتگو یا کتاب بھی ہونی چاہیئے جس میں ایسی قرآنی آیات پیش کی گئی ہوں جو انسانی تصور اور سوچ سے ماؤرا ہو اور جس سے قرآن کے الہی کتاب ہونے کا پتہ چلتا ہو۔

You must be logged in to reply.
Login | Register