-
Criticism On Ghamidi Sahab's Concept Of Sunnah By Mr. Saifullah Muhammadi
السلام علیکم، حال ہی میں محترم سیف اللہ محمدی صاحب نے کچھ جلیل القدر شخصیات کی قرآن کی تفسیر نقل کر کے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ، تمام نبیوں کی سنتیں در اصل الگ الگ تھیں، اس میں انھوں نے سیدنا عبداللہ ابن العباس رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کا موقف بھی نقل کیا۔ اور بہت سی باتیں اٹھائی ہیں۔ اور اس میں انھوں نے سورہ مائدہ کی آیت نمبر 48 کا حوالہ بھی دے کر یہی بات ثابت کرنے کی کوشش کی ہے۔
یہ ان کے اس نیریٹیو کا دوسرا باب تھا، اس سے پہلے بھی وہ حصہ اول شائع کر چکے ہیں جو میں نے فی الحال مصروفیات کی وجہ سے نہیں دیکھا۔ ان کا یہ موقف اپنی جگہ، مگر مجھ جیسے کم عمر طالب علم کے لیے یہ باتیں بھی ایک معمہ بن سکتی ہیں۔ اور کچھ حد تک اس معاملے میں سوالات پیدا کر بھی رہی ہیں۔
ان کے ان نظریات کو آپ کیسے دیکھتے ہیں اور ان کا جواب کیسے دیا جائے گا، بہت شکریہ۔
حصہ اول https://youtu.be/2hMDHkTKGUA?si=sgjKug-s6olMGrjK
حصہ دوم https://youtu.be/nv6weabcpxw?si=D_B59FFv1s2LKLIk
Sponsor Ask Ghamidi