Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کوشر اور حلال کی ضرورت

  • کوشر اور حلال کی ضرورت

    Posted by Ali Hassan on October 14, 2024 at 11:42 pm

    میں نے سنا کے اگر حلال گوشت میسر نہ ہو تو مسلمان کوشر کھا سکتے ہیں۔ لیکن میرا سوال ہے کہ اگر مسلمان کو کوشر جاءز ہے تو اسلام میں مسلمانوں کوعلیدہ ذبیحہ کیوں دیاگیا۔

    جبکہ جو پڑھا اہو کھوجا اس کے مطابق ذبیحہ حلال اہو کوشر کے طریقوں میں کچھ زیادہ فرک نہیں۔ تو پھر اسلام میں باقائدہ مکمل ذبیحہ حلال کیوں دیا گیا۔

    جزاک اللہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 1 week ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • کوشر اور حلال کی ضرورت

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 15, 2024 at 1:44 am

    مسلمانوں کو الگ سے کوئی ذبیحہ نہیں دیا گیا۔ یہ وہی طریقہ ہے جو ابراہیم علیہ السلام کے وقت سے عرب میں اور ان کی اولاد میں رائج رہا ہے۔ اللہ تعالی نے اہل کتاب کا ذبیحہ حلال ہونے کا ذکر قرآن میں کیا ہے ۔ یہود چوں کہ اب تک ذبیحے پر اللہ کا نام لیتے ہیں کہ اس لیے ان کے ہاتھ کا ذبیحہ حلال ہے اس میں یہ شرط نہیں کہ مسلمانوں کا ذبیحہ موجود نہ ہو تو ان کے ہاتھ کا ذبیحہ جائز ہوگا۔

    ذبیحہ کی دو شرائط ہیں حلال جانور کا خون نکالا جائے اور ذبیحہ پر اللہ کا نام کیا جائے۔ نیز ذبح کرنے والا مسلمان ہو یا اہل کتاب میں سے ہو۔

You must be logged in to reply.
Login | Register