Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions ذبیحہ کا طریقہ

  • ذبیحہ کا طریقہ

    Posted by Dr Firasat Khan on October 16, 2024 at 11:51 am

    سلام

    کیا قرآن میں جانور کو ذبح کرنے کا کوئی طریقہ بیان ہوا ہے۔

    کیا اسلام سے قبل جانور کو کسی اور طریقے سے ذبح کیا جاتا تھا

    اگر کسی جانور پر نہ اللہ کا نام لیا گیا ہو اور نہ ہی غیر اللہ کا اور جانور بذات خود حرام جانور نہ ہو تو کیا اس کو نہیں کھایا جا سکتا؟ شکریہ

    Dr Firasat Khan replied 9 hours, 23 minutes ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • ذبیحہ کا طریقہ

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 17, 2024 at 1:03 am

    قرآن مجید میں جانوروں کے ذبح کرنے کا طریقہ بیان نہیں ہوا۔ یہ طریقہ پہلے سے لوگوں کو معلوم تھا جو سنت ابراہیمی سے انھیں ملا تھا۔

    اللہ کا نام لینا لازمی ہے اس لیے جس جانور پر اللہ کا نام لیا جائے وہ حرام ہے۔

    6: 121

    وَلَا تَأْكُلُوا مِمَّا لَمْ يُذْكَرِ اسْمُ اللَّهِ عَلَيْهِ وَإِنَّهُ لَفِسْقٌ ۗ

  • Dr Firasat Khan

    Member October 17, 2024 at 10:49 am

    سلام

    جواب کا شکریہ۔

    اول، برائے مہربانی ریفرنس کی گئی آیت کیا سورہ انعام کی 121 آیت ہے؟

    دوئم، کیا آج کل کے دور میں جو جانور فیکٹریوں میں لاکھوں کی تعداد میں ذبح کئے جا رہے ہیں وہ کس معیار پر حلال ہیں۔ ظاہرا ان پر کسی اللہ یا غیر اللہ کا نام نہیں لیا جاتا۔

    شکریہ

You must be logged in to reply.
Login | Register