-
Getting Tired Of Salah As It Seems A One Way Communication
بعض اوقات نماز انتہائی خشک اور رسمی سی عبادت معلوم ہوتے ہوئے دل اکتا سا جاتا ہے ۔۔۔ یعنی جب یہ محسوس ہوتا ہے کہ نماز میں میری خدا سے گفتگو یک طرفہ ہے اور اگرچہ میں نماز میں خدا کی تعریف و تمجید کررہا ہوں ۔۔۔ اپنا دکھ درد اس سے بانٹ ہوئے لگاتار سچے دل اور پُر نم آنکھوں کے ساتھ دعائیں کر رہا ہوں ۔۔۔ لیکن خدا کی طرف سے کوئی ہلکا سا بھی جواب نہیں آتا ۔۔۔ بلکہ مسلسل ہیبت ناک خاموشی چھائی رہتی ہے۔۔۔
ایسی صورت حال میں میں نے ہر حربہ آزمایا کہ مجھے نماز کا اپنی مادری زبان میں بامحاورہ ترجمہ نہایت اچھی طرح سے یاد ہے ۔۔۔۔ نماز خوب ٹھہر ٹھہر کر پڑھتا ہوں ۔۔۔رکوع اور سجدوں میں اپنی مادری زبان میں خوب دعائیں کرتا ہوں ۔۔۔ اور ساتھ ساتھ خدا کی طرف دھیان لگانے کی بھی بھرپور کوشش کرتا ہوں ۔۔۔ لیکن خدا کی طرف سے مسلسل خاموشی میرے ذہن کے خیالوں پر ہتھوڑا بن کر برستی ہے ۔۔۔ نتیجتاً مجھے نماز مخص ایک بے فائدہ اور یک طرفہ ملاقات لگتی ہے ۔۔۔۔ ایسی ملاقات کے جس میں فریادی پتھر پر سجدے کیے سر پھوڑے جارہا ہے لیکن عطا کرنے والی ہستی ہلکا سا جواب تک نہیں دیتی ۔۔۔۔
یوں
میرا نماز سے جی اکتا جاتا ہے ۔۔۔۔ اور میں باوجود نماز کی عادت کے کئی نمازیں قضاء کر دیتا ہوں ۔۔۔۔
Sponsor Ask Ghamidi