-
مسئلہ ملکیت زمین ؟؟
محترم جاوید غامدی صاحب غالباََ یہ رائے رکھتے ہیں کہ زمین خواہ زرعی ہو، صعنتی ہو یا رہائشی ہو اسکی ملکیت حکومت کے پاس ہوگی اور کسی فرد کو منتقل نہیں کی جائیگی کیونکہ اس پر تمام شہریوں کا حق ہے۔
اگر یہ بات درست ہے تو اس کا میکنزم اور ماڈل کیا ہوگا ؟؟ کیا فرد اپنا گھر لینے کا مجاز نہیں ہوگا؟ اور اگر کچھ عرصے کے لئے لے گا تو کتنے عرصے کے لئے لے گا ؟؟ ابھی جو 99 برس لیز کا قانون ہے کیا یہ قانون اسلامی تعلیمات کے لحاظ سے درست ہے ؟؟
اسی طرح زرعی زمین کا بھی بتائیں کہ اس کی ملکیت کا یا اسے آباد کرنے کا کیا ماڈل اور میکانزم ہوگا ؟؟
Sponsor Ask Ghamidi