Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions حضرت اسماعیل کو مکہ میں کب آباد کیا گیا ؟؟

  • حضرت اسماعیل کو مکہ میں کب آباد کیا گیا ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on January 4, 2025 at 9:22 am

    محترم جاوید غامدی صاحب نے فرمایا کہ اسماعیل علیہ السلام کو مکہ میں اس وقت آباد کیا گیا جب وہ 14 یا 15 برس کے ہوچکے تھے۔ اور یہ کہ حضرت ہاجرہ کے ساتھ شیر خواری کی عمر میں انکو وہاں چھوڑنے کی بات غلط ہے۔

    پوچھنا یہ تھا کہ کیا ایسا نہیں ہوسکتا ہے کہ ابتداء میں انہیں شیر خواری میں خانہ کعبہ کے پاس آباد کی گیا ہو اور بعد میں جب وہ بڑے ہوگئے ہوں تو اس وقت انکی قربانی کا واقعہ وہیں خانہ کعبہ کے پاس ہوا ہو ؟؟

    برائے مہربانی وضاحت کردیں !!

    Dr. Irfan Shahzad replied 6 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • حضرت اسماعیل کو مکہ میں کب آباد کیا گیا ؟؟

    Dr. Irfan Shahzad updated 6 months ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 4, 2025 at 11:08 pm

    اسمعیل علیہ السلام کی قربانی کے وقت اسحق علیہ السلام پیدا نہیں ہوئے تھے۔ قرآن کے مطابق اسحق اس قربانی کے صلے میں انھیں ملے۔ پھر جب قرآن یہ بتاتا ہے کہ اسمعیل کو کعبہ میں لا کر بسایا گیا تو اس وقت حضرت ابراہیم آہنی دعا میں اسمعیل اور اسحق دونوں کا ذکر کرتے ہیں۔ جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسمعیل اس وقت جوان تھے۔

    دیکھیے سورہ صف اور سورہ ابراھیم

You must be logged in to reply.
Login | Register