Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Muhammad Jumma Sermons

  • Muhammad Jumma Sermons

    Posted by Azhar Khan on January 24, 2025 at 11:20 am

    اسلام علیکم!

    سوال یہ ہے کہ محمد علیہ السلام دس سال مدینے میں اپنی خلافت میں رہے۔ وہاں باقاعدہ نمازوں کا اہتمام ہوا۔ تو ان دس سالوں میں کم سے کم 520 جمعے آۓ ہوں گے اورتقریبًا ہر جمعے کو محمد علیہ السلام نے خطبہ دیا ہوگا۔

    ہمارے پاس جہاں لاکھوں فرد واحد کی حدیثیں موجود ہیں وہا ں شاید ایک خطبہ بھی پورا ریکارڈ نہیں ہے۔ یا پھر میرے علم کی کمی ہے۔

    کیا خیال ہے آپ لوگوں کا؟ اگر اس بارے میں کوئ علم ہے تو بتاؤ یار!

    میں حج کے خطبہ کے علاوہ بات کر رہا ہوں!

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 week, 1 day ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Muhammad Jumma Sermons

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 26, 2025 at 11:30 pm

    آپ کے یہ خطبے مختلف اقوال کی صورت میں صحابہ سے منقول ہیں۔ احادیث جو آپ سنتے ہیں، وہ بعض خطبات کے ٹکڑے ہوتے ہیں۔ آپ لمبا خطبہ نہیں دیتے تھے۔

    • Azhar Khan

      Member January 26, 2025 at 11:58 pm

      کیا آپ کوئ مثالوں سے اپنی بات بتا سکتے ہیں؟ صحیح آحادیث کی روشنی میں؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 28, 2025 at 4:56 am

    “امابعد! سب سے بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور سب سے بہتر رہنمائی محمد کی رہنمائی ہے، اور سب سے بُری بات وہ بدعات ہیں جو دین میں داخل کی گئی ہیں۔ اور ہر بدعت گمراہی ہے۔”

    (صحیح مسلم، حدیث 867)

    “قیامت قریب ہے اور لوگ غفلت میں ہیں۔ موت تمہیں اچانک آ لے گی۔ پس اللہ سے ڈرو اور اپنے اعمال درست کرو۔”
    (سنن نسائی، حدیث 1578)

    تم میں سب سے بہتر وہ ہے جو اپنے اہل و عیال کے ساتھ اچھا ہو۔ میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ سب سے بہتر ہوں۔ اور عورتوں کے معاملے میں اللہ سے ڈرو۔”
    (سنن ترمذی، حدیث 1163)

You must be logged in to reply.
Login | Register