Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Khilafat W Mulukiyat

  • Khilafat W Mulukiyat

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 26, 2025 at 11:17 pm

    تحکیم 37 ہجری میں ہوئی۔ اور حضرت علی کی شہادت 40 ہجری میں۔ تحکیم کے فیصلے کو حضرت علی نے قبول نہیں کیا تھا، اس لیے دوبارہ جنگ کی تیاریاں ہونے لگی تھیں، مگر خوارج نے حضرت علی کی توجہ اپنی طرف مبذول کرالی تو حضرت علی ان کے ساتھ مشغول ہو گئے۔ حضرت معاویہ نے کبھی اپنی الگ خلافت کا اعلان نہیں کیا۔ وہ امیر شام ہی کہلاتے تھے۔ جب حضرت حسن نے حضرت معاویہ سے صلح کر لی اور اپنی حکومت ختم کر دی تب حضرت معاویہ متفقہ خلیفہ بنے۔ اس سے پہلے جو صورت حال تھی وہ یہ کہ عراق اور شام میں مسلمانوں کی دو نظم اجتماعی موجود تھے۔ حضرت علی پورے عالم اسلام کی خلافت کے مدعی تھے اور حضرت معاویہ صرف شام کے امیر تھے۔

  • Saiyed juned Alimiya

    Member January 26, 2025 at 11:30 pm

    Jazakomullah

You must be logged in to reply.
Login | Register