-
Non-Distribution Of Inheritance
اسلام علیکم جناب غامدی صاحب،
عموماً دیکھا گیا ھے کہ جو اولاد والدین کی زندگی میں ان کے ساتھ رہتی ھے، وہ ان کی رحلت کے بعد اس جائداد پہ قبضہ اپنا شرعی حق سمجھ لیتی ھے _
شریعت کی رو سے کیا اس میں کوئی گنجائش ھے ؟ یا کہ اس کا قیامت کے دن باقی حقوق العباد کی طرح حساب ھو گا؟
مزید یہ کہ اس کا کوئی مداوا ھے ؟
یعنی اگر 20 سال بنا کرایہ ادا کئے رہنے کے بعد ، مرحوم کا بیٹا وہ مکان خالی کر دے اور اس وجہ سے جائیداد کے شرعی حصے کی تقسیم کی نوبت آء جائے تو کیسے اس 20 سال کے ناجائز قبضے کا تدارک اس دنیا میں ھو سکتا ھے ؟
اور جو سامان فرنیچر وغیرہ اس گھر میں والدین کا تھا وہ بھی یہ بیٹا اپنا جائز حصہ سمجھتے ھوئے
ساتھ لے جائے ، تو اس بارے کیا حکم الٰہی ھے؟
جزاکم اللہ۔
Sponsor Ask Ghamidi