-
ان اللہ خلق آدم علی صورتہ اللہ تعالی نے آدم کو اپنی شکل پر پیدا کیا
ایک صوفی بزرگ کی کتاب سے اقتباس نقل کر رہا ہوں مجھے اس کی وضاحت درکار ہے۔
وہ لکھتے ہیں حدیث شریف ہے ان اللہ خلق آدم علی صورتہ “
ترجمعہ: بے شک اللہ تعالی نے آدم کو اپنی شکل پر پیدا کیا۔
مزید لکھتے ہیں ارشاد باری تعالی ہے لَیۡسَ کَمِثۡلِہٖ شَیۡءٌ میری کوئی مثال نہیں ہے
اس آیت کی تشریح میں وہ لکھتے ہیں کہ جس ہستی کو اللہ تعالی نے اپنی شکل پر پیدا کیا۔ اس کی بھی کوئی مثال نہیں ہے۔ آدمؑ السلام سے لے کر آج تک ایک انسان کی شکل دوسرے سے نہیں ملتی۔ ایک شخص جس کو بھی ہم دیکھتے ہیں اس جیسا پوری کائنات میں دوسرا شخص نہیں ہے نہ اس سے پہلے پیدا ہوا ہے اور نہ آئندہ ہی پیدا ہو گا۔وہ بے مثال ہے اور یہ بھی بے مثال”۔
اس بارے یں قرآن پاک کیا فرماتا ہے، رہنمائی فرما دیں شکریہ
Sponsor Ask Ghamidi