Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions اسمگلنگ کرنا حرام ہے یا حلال ہے ؟؟

  • اسمگلنگ کرنا حرام ہے یا حلال ہے ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on February 9, 2025 at 12:27 pm

    برائے مہربانی یہ بتائیں کہ اسمگلنگ حرام ہے یا حلال ہے ؟؟

    کسی مولوی صاحب نے کہا کہ یہ حلال ہے بلکہ حکومت کا اسمگلنگ کا مال ضبط کرنا حرام ہے۔

    برائے مہربانی وضاحت کردیں۔

    Aejaz Ahmed replied 1 week, 6 days ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • اسمگلنگ کرنا حرام ہے یا حلال ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed updated 1 week, 6 days ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 9, 2025 at 7:32 pm

    سمگلنگ میں بھی تجارت ہی ہوتی ہے مگر ملک کے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ٹیکس ادا نہیں یا جاتا یا ایسا مال لایا جاتا ہے جس کی اجازت حکومت نے نہیں دی ہوتی۔ قرآن مجید میں حکم دیا گیا ہے کہ اولا الامر یعنی اہل حکومت کی اطاعت فرض ہے۔ اس لیے اس خلاف ورزی پر نہ صرف ملکی قانون سزا دے سکتا ہے بلکہ خدا کے ہاں بھی جواب دہی ہوگی۔

  • Aejaz Ahmed

    Member February 9, 2025 at 9:28 pm

    اوکے ٹھیک ہے۔ یہ بھی بتائیں کہ کیا اسمگلنگ پر لفظ حرام کا اطلاق ہوگا ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 10, 2025 at 1:05 am

    یہ فعل حرام ہی کہلائے گا کیونکہ خدا کے حکم کی بھی خلاف ورزی ہے۔ حرام کا مطلب وہ کام جس کی اجازت نہیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member February 10, 2025 at 1:26 am

    جزاک اللہ سر

You must be logged in to reply.
Login | Register