-
نمازیں جمع کرنا
السلام علیکم
سوال یہ ہے کہ نمازیں جمع کرنا احادیث کی کتب میں وارد ہوا ہے، جبکہ اس عمل کو ایک مستقل عمل کی حیثیت سے اور سنت کی حیثیت سے جاری نہیں کیا گیا، لوگ تمام نمازوں کو اپنے اپنے وقتوں میں پڑھتے آئے ہیں اور اب بھی پڑھتے ہیں سوائے اہل تشیع کے٫ یعنی اگر نبی کریم علیہ السلام نے نمازیں جمع فرمائی ہیں تو اس کا علم ہمیں کتب احادیث سے ہوتا ہے، جبکہ کتب احادیث تو دین کا ماخذ ہیں ہی نہیں کہ ہم ایک مستقل حکم وہاں سے اخذ کریں۔
لہذا سوال یہ ہے کہ نمازیں جمع کرنے کا جواز المورد اور غامدی صاحب کہاں سے لیتے ہیں؟ برائے مہربانی راہنمائی فرمائیں
جزاک اللہ خیرا
Sponsor Ask Ghamidi