-
Doubts On While Making Ablution
السلام علیکم
مجھے وضو کرتے وقت بے بہت زیادہ وسوسے اتے ہیں ، جب میں وضو کرتی ہوں پانی بہاتے رہتی ہوں بہاتے رہتی ہوں کہ شاید مجھ سے کوئی بال خشک رہ گیا ہو۔
دراصل میں نے حدیث سنی تھی کہ اگر ایک بال بھی خشک رہ گیا ہو تو وضو نہیں ہوتا اسی بات سے مجھے وسوسے کی بیماری ہو گئی۔ میں چہرہ اور بازو تقریبا 10 یا 11 مرتبہ دھوتی ہوں ، یہ نہ رکنے والا سلسلہ ہے بس دھوتی رہتی ہوں دھوتی رہتی ہوں ختم ہونے کا نام ہی نہیں لیتا
اور استنجا کے وقت تو شاید پوری بالٹی ہی ختم کر دیتی ہوں میں ،میں بہت ذہنی پریشان ہوں اس مسئلے کو لے کر ،برائے مہربانی کوئی اچھی سی تجویز پیش کر دے مجھے ، تاکہ مجھے وسوسے انا ختم ہو جائے وضو کا طریقہ بتا دے جو میرا وسوسہ ختم کر دے .
نماز میں جو وسوسے اتے تھے وہ اب کم ہونا شروع ہو گئے لیکن وضو کو لے کر بہت پریشان ہوں ۔
Sponsor Ask Ghamidi