Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions ایصال ثواب

  • ایصال ثواب

    Posted by Ali Zaman on March 7, 2025 at 2:37 am

    مرنے کے بعد ایک انسان کو کیا دوسرے انسان کی طرف سے اس کے مغفرت کے لیے مانگی گئی دعا مرنے والے انسان کی فیور میں قبول ہوتی ہے یا نہیں ہوتی ۔دوسرا سوال یہ ہے کہ مرنے والے انسان کے ایصال ثواب کے لیے اگر اس کا بھائی بیٹا بہن یا ماں اس کے لیے کوئی نیک عمل کروا دیتے ہیں تو اس سے مرنے والے انسان کے حساب کتاب میں اللہ تعالی نرمی فرمائے گا یا نہیں

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 23 hours ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • ایصال ثواب

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 10, 2025 at 10:40 am

    دعا کی قبولیت میرٹ پر ہوتی ہے۔ ہمیں چاہیے کہ دعا کرتے رہیں اور امید کریں کہ اگر مرحوم نے کوئی بڑا گناہ نہیں کیا اور اللہ اسے بخش دے گا۔

    آدمی کے اعمال ہی اس کے کام آتے ہیں۔ اس نے اگر کسی نیک عمل کی وصیت کی ہو تو اس کا ثواب اس کو مرنے کے بعد بھی ملتا ہے۔

    رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: “جب انسان فوت ہو جائے تو اس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے سوائے تین اعمال کے (وہ منقطع نہیں ہوتے): صدقہ جاریہ یا ایسا علم جس سے فائدہ اٹھایا جائے یا نیک بیٹا جو اس کے لیے دعا کرے

    (مسلم، 4223)

You must be logged in to reply.
Login | Register