Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia Differences In Namaz Roza Between Shia And Sunni

  • Differences In Namaz Roza Between Shia And Sunni

    Posted by waqar aslam on March 10, 2025 at 9:52 am

    سنت کی تعریف کے مطابق نماز اور روزہ حضرت محمد صلعم کے زمانے میں ہی تواتر سے جاری ہو گئے۔ لیکن ہم دیکھتے ہیں کہ

    روزہ کے افطار اورسحر کے اوقات میں شیعہ اور سنی فرق کرتے ہیں۔ اسی طرع نماز کے اوقات اور طریقہ یعنی رفع یدین وغیرہ کی وجہ سے بھی فرق ہے۔ پھر سنت کا تواتر کیسے ہوا؟

    waqar aslam replied 1 month, 2 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • Differences In Namaz Roza Between Shia And Sunni

    waqar aslam updated 1 month, 2 weeks ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 15, 2025 at 4:28 am

    اہل تشیع اور اہل سنت کے ہاں اوقات افطار و سحر میں فرق نہیں ہے۔ یہ ان کے بعض علما کی طرف سے احتیاط کرنے کی ہدایت سے ایک طریقہ پیدا ہوگیا۔

    رفع یدین کا معاملہ نماز کے ارکان کا نہیں ہے۔ تکبیر تحریمہ کے وقت رفع یدین کرنے پر اتفاق ہے۔ باقی تنوع کا معاملہ ہے۔ رسول اکرم کبھی بار بار ہاتھ اٹھایا کرتے تھے کبھی نہیں۔ ان میں سے کسی ایک طریقہ کو لازم کرنے پر اصرار درست نہیں۔ رسول اکرم نے اسے لازم قرار نہیں دیا۔ جو لوگ رفع یدین کے قائل ہیں وہ بھی اسے نماز کا لازمی حصہ نہیں سمجھتے۔

  • waqar aslam

    Member March 19, 2025 at 11:45 am

    ۔ رسول اکرم صلعم اور خلفائے راشدین نے کئی سال تک تواتر سے نماز پڑھائ، روزہ افطار/سحر کیا، رسول اکرم نے تین رات تک قیام لئیل میں وتر پڑھائے، عید کی نماز کا طریقہ وغیرہ سب عمل کر کے دکھایا اور صحابہ بھی اس پے عمل ویسے ہی کرتے رہے۔

    اس لئے سمجھ سے باہر ہے کے کیسے کوئی فقہ ان میں فرق ڈال سکتا ہے بلکہ ڈالا ہے جب کے وہ خلفائے راشدین کے زمانے تک جاری رہیں۔آج ہر فقہ کے پاس دلیل ہے اور حدیث کا ریفرنس۔

You must be logged in to reply.
Login | Register