Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions امر بالمعروف و نہی عن المنکر

  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر

    Posted by Momin Khan on March 15, 2025 at 2:17 pm

    اگر کوئی شخص امر بالمعروف و نہی عن المنکر پر عمل نہ کرے، نہ ہی برائی کو برا سمجھے اور نہ اسے روکنے کی کوشش کرے، تو کیا وہ بے ایمان شمار ہوگا، جبکہ وہ خود گناہ سے بچنے کی کوشش کر رہا ہو؟

    . امر بالمعروف و نہی عن المنکر میں کس نیکی اور کس برائی کا ذکر ہے؟ میں اس حوالے سے کچھ الجھن میں ہوں۔

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • امر بالمعروف و نہی عن المنکر

    Dr. Irfan Shahzad updated 2 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 18, 2025 at 1:03 pm

    امر عام طور پر جانی مانی بھلائیوں اور منکر عام طور پر بری سمجھی جانے والی باتوں کو کہتے ہیں۔ اس میں دینی اوامر و نواہی شامل نہیں جیسے نماز روزہ وغیرہ۔ امر میں مثلا سچ بولنا اور منکر میں مثلا جھوٹ بولنا قتل کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

    اپنے دائرے اختیار میں منکر کو روکنا انسان پر فرض ہے۔ دائرہ اختیار سے بارہ برائی کو برائی ہی سمجھنا چاہیے۔ زبان سے اس کی مذمت کرنی چاہیے۔

    اگر کسی شخص کو منکر سے کوئی مسئلہ ہی نہیں ہوتا تو ظاہر ہے اس کا اخلاقی وجود ختم ہو چکا ہوتا ہے اس کے لیے ایمان کی کوئی قدر و قیمت رہ نہیں جاتی۔ اس کا مسلمان ہونا نہ ہونا برابر ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register