-
ملحد کے ساتھ حسن سلوک
السلام علیکم میں یہ تو جانتا ہوں کہ اگر کوئی انسان خدا کو نہیں مان رہا تو یہ اس کا اپنا ایشو ہے اس کا اور خدا کا معاملہ ہے ہمیں صرف تبلیغ کرنی چاہیے زیادہ سے زیادہ اور باقی انسانیت کے معاملے میں ہمیں اس سے ملنا چاہیے جلنا چاہیے میرا اپنا آپ مجھ سے کہتا ہے ہو سکتا ہے میں غلط ہوں اپنی کسی بات میں لیکن میں پھر بھی یہ تحقیق کرنا چاہتا ہوں اپ سے پوچھنا چاہتا ہوں کہ کیا ملحد سے بات کرنا اس کے ساتھ دوستی کرنا یہ سب چیزیں کیا درست ہے اگر کوئی خدا کو نہیں مانتا لیکن وہ ایک اچھا انسان ہے یا ویسے بھی ایک انسانیت کے ناطے میں اس سے مل سکتا ہوں اور اگر کوئی ملحد کوئی پوئٹری لکھتا ہے یا اور کوئی یوٹیوب پہ اچھی ویڈیوز بناتا ہے لیکن ہے وہ ملحد تو کیا میں اس کی اچھی ویڈیوز دیکھ سکتا ہوں تو کیا اس کی شاعری اس کے اس کے گانے جو بھی یہ سب چیزیں درست ہے
Sponsor Ask Ghamidi