Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Misunder Standing

  • Misunder Standing

    Posted by Zohan Malik on March 27, 2025 at 9:50 am

    السلام علیکم غامدی صاحب اس ویڈیو میں فرما رہے ہیں جو میں نے اپ کو سینڈ کیے کہ جو مذہب ہے وہ ہماری دنیا کی مسئلے کے لیے نہیں ایا دنیا کے مسائل کے لیے نہیں ایا یعنی ہماری اخرت کے اگاہی دینے کے لیے ہمیں ایا ہے لیکن ہمیں ایک طرف سے کہا جاتا ہے کہ قران مجید میں ہر مسئلے کا حل ہے اور قران مجید میں کیا دنیا کے کسی مسئلے کا حل نہیں ہے مجھے اس کا جواب چاہیے تھوڑا اپ جلدی دیجیے گا کیونکہ میری میرے دوست سے بحث چل رہی تھی اسی پہ میرے دوست نے کہا ہے کہ کیا قران کے اندر دنیا کے کسی مسئلے کا حل نہیں تو اس پہ میں ان کو کیا جواب دوں

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 day, 13 hours ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Misunder Standing

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 28, 2025 at 3:24 am

    کسی بات کو مکمل طور پر جانے بغیر کوئی موقف بنانا ہی نہیں چاہیے۔ جب کوئی موقف بن جائے تو اسے بار بار پرکھنا چاہیے کہ درست ہے یا نہیں۔

    قرآن میں ہر مسلئہ کا حل نہیں بتایا گیا۔ قرآن اس مقصد کے لیے نھیں آیا۔ وہ دین کے بارے بتانے اور آخرت کی خبر دینے آیا ہے

  • Zohan Malik

    Member March 28, 2025 at 3:29 am

    قران میں ہر مسئلے کا حل نہیں بتایا گیا قران) اس مقصد کے لیے نہیں ایا) میں اس بات کو ذرا سمجھا نہیں تو میں تفصیل سے اسے سمجھنا چاہتا ہوں کیا اس کے لیے غامدی صاحب کا کوئی ویڈیو کلپ اویلیبل ہے یا پھر اپ مجھے وضاحت کر دیجیے گا تھوڑی مہربانی ہوگی اپ کی جزاک اللہ

  • Zohan Malik

    Member March 29, 2025 at 10:48 am

    ??

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar March 31, 2025 at 3:48 am

    قرآن دین کی خبر دینے آیا ہے کہ خدا انسان سے کیا چاہتا ہے۔ دین کا ایک حصہ عملی ہے جیسے نماز حج وغیرہ وہ بھی قرآن میں تفصیلا نہیں بتایا جاتا۔ وہ سنت سے منتقل ہوتا ہے۔

    باقی رہے دنیا کے معاملات تو اس کے لیے خدا نے ہمیں عقل دی ہے۔

    قرآن مجید آپ کے سامنے ہے اسے دیکھ لیجیے اس میں کیا ہے اور کیا نہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register