Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کیا غیر شعوری شرک کی کوئی معافی ہے ؟

  • کیا غیر شعوری شرک کی کوئی معافی ہے ؟

    Posted by Muhammad Ikrama on April 17, 2025 at 3:00 am

    قرآن مجید نے عہد الست کا یہ مقصد بتایا ہے کہ قیامت میں کوئی یہ بہانہ نہ کر سکے کہ میں تو غافل تھا۔

    توحید فطرت کے اندر ودیعت ہے۔

    اور یہ بھی ارشاد فرمایا ہے کہ شڑک کی کوئی معافی نہیں۔

    کیا غیر شعوری شرک کی معافی ہے، اگر ہے تو عہد الست اور دیگر فطرت کی آیات تو بتا رہی ہیں کہ انسان کا فیصلہ اسی کی بنیاد پر ہوگا؟

    تو کیا شرک کا کوئی جواز قابل سماعت ہے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 14 hours, 1 minute ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • کیا غیر شعوری شرک کی کوئی معافی ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar April 18, 2025 at 7:58 pm

    غیر شعوری رویہ خود قابل مواخذہ ہے، چاہے مسلمان کا ہو یا مشرک کا۔

    شرک کہ معافی کی ایک صورت البتہ قرآن مجید میں بیان ہوئی ہے اور وہ یہ کہ اس میں علمی غلطی لگ جائے جیسے

    مسیحیوں کو لگی جن کے پاس ان کی تعلیمات مسخ ہو کر پہنچیں اور قرآن کے پیغام سے بھی محروم رہے۔ دیکھیے سورہ مائدہ کی آیات 116 سے آخر تک۔

You must be logged in to reply.
Login | Register