-
عالم اور غیر عالم
کیا ایک عالم دین کو غیر عالم پر فضیلت حاصل ہوتی ہے ؟
کیونکہ میں تو عالم نہیں ہوں بس یہ ہے کہ غامدی صاحب کی وڈیوز دیکھ کر اسلام کا درمیانہ سا علم پتا ہے مطلب حلال حرام ، تاریخ اور کچھ دوسری چیزیں اور اپنی دنیاوی تعلیم حاصل کررہا ہوں تو جب اپنی تعلیم حاصل کر رہا ہوتا ہوں تو اکثر خیال آتا ہے کہ کیا فائدہ اس علم پر اپنا پورا وقت لگانے کا پھر جو دین کا عالم أس کو فضیلت ہوگی اور اور بھی بہت سے خیالات آتے ہیں جیسے کہ میں اس علم پر اپنا سارا وقت لگا رہا ہوں اگر یہی وقت علم دین حاصل کرنے پر لگا لو اور جو ہمارے علاقے کی مسجد میں تبلیغی جماعت والے آتے ہیں وہ بھی یہی کہتے ہے کہ ہم کو اپنی پوری جدو جہد دین پر کرنی چاہیے تو میں اور پریشان ہو جاتا ہوں اور ایسے خیالات کی وجہ سے اپنے دنیوی تعلیم پر توجہ نہیں دے پاتا ۔
Sponsor Ask Ghamidi