Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions شیطان کی دعا کا قبول ہونا ؟

  • شیطان کی دعا کا قبول ہونا ؟

    Posted by Aejaz Ahmed on May 2, 2025 at 2:14 pm

    سورہ الحجر کی آیات 34 سے 37 تک کی روشنی میں کیا ہم ایسا کہہ سکتے ہیں کہ اللہ نے شیطان جیسے سرکش کی دعاء بھی قبول کرلی ؟؟ یعنی اللہ تعالٰی سرکش سے سرکش انسان کی دعاء بھی قبول کر لیتا ہے ؟؟ برائے مہربانی وضاحت کردیں۔

    Aejaz Ahmed replied 13 hours, 22 minutes ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • شیطان کی دعا کا قبول ہونا ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 3, 2025 at 1:39 am

    یہ درست ہے کہ اللہ نیکی اور بدی کے لیے کی گئی دعا یا درخواست دونوں کو قبول کر لیتا ہے۔ تاہم، وہی اتنی بات ہی قبول کرتا ہے جو اس کی حکمت کے مطابق ہو۔ انبیا کے مخاطبین میں سے جو عذاب کا مطالبہ کرتے تھے ان کا مطالبہ بھی پورا کیا گیا تھا جب خدا کو منظور ہوا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 3, 2025 at 2:06 am

    تو کیا اس سے یہ بات بھی ثابت ہوتی ہے کہ اللہ تعالٰی فرعون جیسے ظالم کی مظلوموں کو تہہ تیغ کرنے اور قتل کرنے کی دعا بھی قبول کرسکتا ہے ؟؟ یعنی جیسے ابراہیمی مذاہب میں سے کوئی قوم اگر دوسروں کو تباہ کرنا چاہیں اور اللہ سے اپنے دشمنوں کو تباہ کرنے کی دعا مانگے تو کیا اللہ تعالٰی انکی دعا بھی قبول کرلے گا یا کرسکتا ہے ؟؟

You must be logged in to reply.
Login | Register