Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions لوط علیہ السلام کی غلطی ؟؟

  • لوط علیہ السلام کی غلطی ؟؟

    Posted by Aejaz Ahmed on May 2, 2025 at 2:22 pm

    کیا سورہ ھود آیت 80 میں :

    قَالَ لَوۡ اَنَّ لِیۡ بِکُمۡ قُوَّۃً اَوۡ اٰوِیۡۤ اِلٰی رُکۡنٍ شَدِیۡدٍ

    لوط نے کہا ” کاش میرے پاس اتنی طاقت ہوتی کہ تمہیں سیدھا کر دیتا ، یا کوئی مضبوط سہارا ہی ہوتا کہ اس کی پناہ لیتا”

    اللہ کے سہارے کے ہوتے ہوئے انہوں نے سہارا نہ ہونے کا افسوس کیوں کیا ؟؟ کیا یہ لوط علیہ السلام کی غلطی تھی ؟؟ اور اگر یہ ان کی غلطی تھی تو اللہ نے اس بات پر انکی سرزنش کیوں نہیں کی جبکہ اللہ رسول اکرمﷺ اور دوسرے انبیاء کی قرآن میں کئی مرتبہ نسبتا چھوٹی باتوں پر سرزنش کرچکا ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 12 hours, 53 minutes ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • لوط علیہ السلام کی غلطی ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 3, 2025 at 1:32 am

    یہ غلطی نہیں تھی۔ دنیا کا جو نظام خدا نے بنایا ہے وہاں وسائل کے ساتھ ہی کام ہوتا ہے۔ انھیں انبیا کو اپنے مخالفین کو شکست دینے کا موقع ملا جن کے ساتھ افرادی قوت تھی۔

    یہاں افرادی قوت کی خواہش خدا کی مدد کی نفی نہیں کرتی۔ افرادی قوت کے ساتھ خدا کی مدد ہو تو کامیابی ملتی ہے

    اسی طرح یوسف علیہ السلام نے جیل کے ساتھی سے کہا تھا کن بادشاہ سے ان کا ذکر کرنا۔ یہ بھی درست فرمایش تھی۔ اللہ نے اس پر بھی کوئی سرزنش نہیں کی۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 3, 2025 at 2:12 am

    جزاک اللہ سر

  • Aejaz Ahmed

    Member May 3, 2025 at 4:44 am

    سر، کسی نے کہا ہے کہ حضرت یوسف علیہ السلام نے قید میں جو اوپر والی بات کہی تھی جیسا کہ آپ نے لکھا ہے تو یہ اللہ تعالٰی کو ناگوار گزری تھی اور اللہ تعالٰی نے اسکے نتیجے میں انکے قید میں اضافہ کردیا تھا اور انکی پکڑ کرلی تھی۔

    کیا یہ بات درست ہے ؟؟ کسی روایت میں ایسی کوئی بات آئی ہے ؟؟

You must be logged in to reply.
Login | Register