Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions وطن سے محبت ؟

  • وطن سے محبت ؟

    Posted by Zohan Malik on May 12, 2025 at 12:21 pm

    السلام علیکم وطن سے محبت کرنا کیسا ہے حالانکہ محبت وطن سے کرنا ایک اچھی بات ہے میری نظر میں لیکن میں نے کچھ سنا ہے کہ بہت پہلے بھی سنا تھا اور اج کل بھی ایک ریل میرے سامنے اٸ ہے جس میں ڈاکٹر اسرار احمد فرما رہے تھے کہ یعنی وطن پرستی کا وہ نام دے رہے تھے اس کو کہ اج کے دور کا سب سے بڑا شرک جو ہے وطن پرستی ہے ڈاکٹر اسرار احمد کی نظر میں جھنڈے کو سلامی دینا بھی شرک ہے لیکن میری نظر میں اگر میں اپنی رائے دوں تو مجھے ایسا نہیں لگتا ایسا کچھ ہوگا لیکن میں پھر بھی کنفرم کرنا چاہتا ہوں کیونکہ شرک کا جو معاملہ ہے ایک حساس معاملہ ہے اچھا کیا جھنڈے کو سلامی دینا شرک ہے وطن کے لیے ملی نغمے گانا اپنے ملک کے لیے کیا شرک ہے

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • وطن سے محبت ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 14, 2025 at 12:05 am

    شرک کا مطلب جان لینا چاہیے تاکہ معلوم ہو کہ کیا چیز شرک میں آ تی ہے۔

    شرک کا مطلب ہے اللہ کی ذات، اس کے افعال اور اس کی عبادت میں کسی کو شریک ٹھہرانا۔

    وطن سے محبت، اپنے لوگوں سے محبت، یہ شرک کا معاملہ نہیں۔

    البتہ کوئی اپنی ان محبتوں کی وجہ سے دین و اخلاق کی خلاف ورزی کرے، اپنے لوگوں کو ناحق ساتھ دے تو یہ گویا خدا کی اطاعت کے مقابلے میں کسی دوسرے کو شریک کرنا ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register