Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam ایمان کے منافی

Tagged: 

  • ایمان کے منافی

    Posted by Momin Khan on June 21, 2025 at 1:20 pm

    ایمان کے منافی کے بارے میں جو حدیثیں ہیں علم النبی کے باب میں۔ میں نے ان حدیثوں کو پڑھا۔جس سے ایک سوال جو ہے میں اتا ہے۔اگر ایک بندہ دین کے تمام فرائض کو انجام دیتا ہے لیکن لوگوں کو لعن طعن کہنے میں کمزور ہے تو اب کیا یہ ایمان سے فارغ ہے اور قیامت کے دن جو اس نے تمام فرائض انجام دیے تھے وہ بے ایمانی ہو گئے

    Momin Khan replied 1 week, 5 days ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • ایمان کے منافی

    Momin Khan updated 1 week, 5 days ago 2 Members · 4 Replies
  • Umer

    Moderator June 21, 2025 at 2:32 pm

    Please provide some Hadith references.

    • Momin Khan

      Member June 21, 2025 at 2:54 pm

      ایمان و اسلام کے منافی (۱)

      تحقیق و تخریج: محمد عامر گزدر

      ۱۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مَسْعُوْدٍ، قَالَ:۱ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ’’إِنَّ الْمُؤْمِنَ لَیْسَ بِاللَّعَّانِ، وَلَا الطَّعَّانِ، وَلَا الْفَاحِشِ، وَلَا الْبَذِيْءِ‘‘.

      ۲۔ عَنْ أَبِيْ ہُرَیْرَۃَ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:۲ ’’لَا وَاللّٰہِ لَا یُؤْمِنُ، لَا وَاللّٰہِ لَا یُؤْمِنُ، لَا وَاللّٰہِ لَا یُؤْمِنُ‘‘، قَالُوْا: وَمَنْ ذَاکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ: ’’جَارٌ لَا یَأْمَنُ جَارُہُ بَوَاءِقَہُ‘‘، قِیلَ: وَمَا بَوَاءِقُہُ؟ قَالَ: ’’شَرُّہُ‘‘.۳

      ۳۔ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:۴ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ’’مَا یُؤْمِنُ مَنْ بَاتَ شَبْعَانَ وَجَارُہُ طَاوٍ إِلٰی جَنْبِہِ‘‘.۵

      ۴۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:۶ ’’وَالَّذِيْ نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِیَدِہِ، لَا یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ۷ [بِاللّٰہِ]۸حَتّٰی یُحِبَّ لِأَخِیْہِ۹ [وَلِجَارِہِ]۱۰ مَا یُحِبُّ لِنَفْسِہِ مِنَ الْخَیْرِ‘‘.۱۱

      ۵۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، قَالَ: قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ:۱۲ ’’لَا یُؤْمِنُ أَحَدُکُمْ۱۳ حَتّٰی أَکُوْنَ أَحَبَّ إِلَیْہِ مِنْ مَالِہِ، وَأَہْلِہِ،۱۴ وَالنَّاسِ أَجْمَعِینَ‘‘.

      ۶۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ:۱۵ ’’مَنْ لَمْ یَأْخُذْ مِنْ شَارِبِہِ، فَلَیْسَ مِنَّا‘‘.۱۶

      ۷۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ:۱۷ ’’مَنْ لَمْ یَرْحَمْ صَغِیْرَنَا، وَیَعْرِفْ حَقَّ کَبِیْرِنَا فَلَیْسَ مِنَّا‘‘.۱۸

      ۸۔ عَنْ أَبِيْ ہُرَیْرَۃَ، عَنْ رَسُوْلِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ:۱۹ ’’مَنْ خَبَّبَ خَادِمًا عَلٰی أَہْلِہِ فَلَیْسَ مِنَّا، وَمَنْ أَفْسَدَ امْرَأَۃً عَلٰی زَوْجِہَا فَلَیْسَ مِنَّا‘‘.۲۰

      ۹۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، قَالَ:۲۱ ’’مَنْ حَمَلَ۲۲ عَلَیْنَا السِّلاَحَ۲۳ فَلَیْسَ مِنَّا ۲۴ [وَلَا رَصَدَ بِطَرِیْقٍ]‘‘.۲۵

      ۱۰۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ:۲۶قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ’’مَنْ لَبِسَ الحَرِیْرَ وشَرِبَ فِي الفِضَّۃِ فَلَیْسَ مِنَّا‘‘.

      ۱۔عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: مسلمان نہ دوسروں کو لعن طعن کر نے والا ہوتا ہے، نہ بد خلق اور نہ فحش گوئی کرنے والا۔۱

      ۲۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:نہیں، خدا کی قسم، مومن نہیں ہوسکتا۔۲ نہیں، خدا کی قسم، مومن نہیں ہوسکتا۔نہیں، خدا کی قسم، مومن نہیں ہوسکتا۔ لوگوں نے پوچھا:کون، یا رسول اللہ؟ فرمایا:وہ جس کے ہم سایے اُس کے ’بوائق‘ سے محفوظ نہ ہوں۔پوچھا گیا: یہ ’بوائق‘کیا ہیں؟ فرمایا:اُس کا شر۔

      ۳۔ ابن عباس رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ایمان نہیں لایا وہ شخص جو پیٹ بھر کر سوئے اور اُس کا ہم سایہ اُس کے پہلو میں بھوکا ہو۔۳

      ۴۔ انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اُس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے ، تم میں سے کوئی اللہ کا سچا ماننے والا نہیں ہوسکتا ، جب تک اپنے بھائی اور اپنے پڑوسی کے لیے وہی بھلائی نہ چاہے، جو اپنے لیے چاہتا ہے۴۔

      ۵۔انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:تم میں سے کوئی سچا مومن نہیں ہوسکتا ، جب تک میں اُسے اُس کے مال، اہل وعیال اور دوسرے سب لوگوں سے زیادہ عزیز نہ ہوجاؤں۵۔

      ۶۔ زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے اپنی مونچھیں نہیں ترشوائیں، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔۶

      ۷۔عبد اللہ بن عمرورضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے ہمارے چھوٹوں پر شفقت نہیں کی اور بڑوں کا حق نہیں پہچانا ، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔

      ۸۔ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے کسی خادم کو اُس کے گھر والوں سے بگاڑ دیا، وہ ہم میں سے نہیں ہے اور جس نے کسی عورت کو اُس کے شوہر سے بگاڑ دیا، وہ ہم میں سے نہیں ہے۔۷

      ۹۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ کی روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے ہمارے خلاف ہتھیار اُٹھائے،۸وہ ہم میں سے نہیں ہے اور وہ بھی جو رہزنی کے لیے گھات لگا کر بیٹھے۔

      ۱۰۔ ابن عمر رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:جس نے ریشم پہنا اور چاندی کے برتنوں میں پانی پیا، وہ ہم میں سے نہیں ہے

  • Umer

    Moderator June 21, 2025 at 3:11 pm

    For answer, Please refer to the video below from 42:31 to 45:42

    https://youtu.be/0SdQtg5eVvA?t=2551

    • Momin Khan

      Member June 21, 2025 at 5:42 pm

      بہت بہت شکریہ عمر بھائی

      میں جو سمجھا ہوں کہ اس طرح کا انسان بے ایمان تو نہیں ہوتا لیکن اس بد عمل کا جواب دے ضرور ہوگا

You must be logged in to reply.
Login | Register