Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Applicability Of Haram Months In Today's Time

Tagged: 

  • Applicability Of Haram Months In Today's Time

    Posted by Aejaz Ahmed on July 17, 2025 at 4:28 pm

    قرآن میں چار مہینوں کو جنگ و جدل کے لئے حرام قرار دیا گیا ہے تاکہ حج و عمرہ کے زائرین بآسانی مکہ مکرمہ آ اور جا سکیں۔

    سوال یہ ہے کہ پہلے تو قبائلی معاشرہ تھا اپس میں جنگ و جدل ہوتی رہتی تھی۔ مگر آج کل تو منظم حکومت قائم ہے۔ جنگ و جدل کا سوال ہی نہیں ہے تو پھر اس حکم کو قرآن میں شامل کرنے کی کیا وجہ ہے ؟؟

    Aejaz Ahmed replied 2 weeks, 3 days ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Applicability Of Haram Months In Today's Time

    Aejaz Ahmed updated 2 weeks, 3 days ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 17, 2025 at 11:44 pm

    قرآن مجید میں ایسے بہت سے احکام ہیں جو اس وقت کے تناظر میں بیان ہوئے ہیں۔ قرآن کا انداز یہ ہے کہ اس نے احکام کو ا کی علتوں کے ساتھ بیان کیا ہے یا ان کی علتیں سمجھی جا سکتی ہیں۔ جب وہ علت موجود ہوگی تو حکم لاگو ہوگا، نہیں ہوگی تو لاگو نہیں ہوگا۔ اس طریقے سے احکام دینے کا فایدہ یہ ہے کہ وہ کبھی غیر متعلق نھیں ہوتے۔ بالفرض پھر وہی غیر منظم دور ا جایے تو کیا کریں گے ؟ قرآن تو دوبارہ لکھا نھیں جا سکتا۔

    یہ حکم آج بھی بہرحال لاگو ہے۔ آج خدا نخواستہ سعودی عرب کی کسی مسلم ملک کے ساتھ جنگ ہو جاتی ہے تو فریقین پر لازم ہوگا کہ حرمت کے مہینوں میں جنگ روک دیں۔

  • Aejaz Ahmed

    Member July 18, 2025 at 12:04 am

    قرآن کے چند دوسرے احکام کی مثالیں دیں جس میں وہ حکم کسی خاص علت پر تھا۔ علت ہوگی تو وہ حکم لاگو ہوگا اور نہیں ہوگی تو لاگو نہیں ہوگا، جزاک اللہ

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 18, 2025 at 12:17 am

    ہر حکم علت پر مبنی ہے۔ مثلا عدت کی علت حمل کی حالت معلوم ہونا ہے۔ اسی وجہ سے وضع حمل ہو جائے تو عدت نہیں رہتی۔ منکوحہ کو چھوئے بغیر طلاق دے دی ہو تو عدت نہیں ہوتی۔

    روزے میں رخصت کی علت بیماری یا مسافرت نہیں بلکہ مشقت ہے۔ قرآن میں بیماری اور مسافرت مشقت کی دو عمومی صورتیں بیان کرنے کے لیے آیا ہے۔ یہ مشقت مزید جن صورتوں میں ہوگی رخصت کا حکم لاگو ہوگا اور بیماری یا مسافرت میں بھی مشقت نہ ہوگی تو لاگو نہ ہوگا۔

  • Aejaz Ahmed

    Member July 18, 2025 at 12:43 am

    جزاک اللہ ڈاکٹر عرفان شہزاد صاحب

You must be logged in to reply.
Login | Register