Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions حضرت فاطمہ کا جنازہ رات میں پڑھانے کی وجہ؟

  • حضرت فاطمہ کا جنازہ رات میں پڑھانے کی وجہ؟

    Posted by Zohan Malik on July 28, 2025 at 9:32 pm

    السلام علیکم حضرت فاطمہ کا جنازہ رات کے ٹائم بڑھانے کی کیا وجہ تھی ایک تو وہ جو بڑی مشہور وضاحت ہے کہ غیر محرم کی نظر نہ پڑنے کی وجہ سے انہوں نے نصیحت کی تھی میرا جنازہ رات کے ٹائم پڑھایا جائے اور دوسری وجہ یہ بھی ہو سکتی ہے کہ شاید حضرت ابوبکر کی ناراضگی کی وجہ سے حضرت فاطمہ کا جنازہ رات کے ٹائم پڑھا گیا تاکہ ان کو پتہ نہ چل سکے کیا بات درست ہے پلیز وضاحت کے ساتھ سمجھا دیجئے گا

    Dr. Irfan Shahzad replied 3 hours, 56 minutes ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • حضرت فاطمہ کا جنازہ رات میں پڑھانے کی وجہ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 30, 2025 at 1:18 am

    رات میں جنازہ پڑھانے کی روایت کا حوالہ دیجیے۔

  • Zohan Malik

    Member July 30, 2025 at 1:25 am

    صحیح بخاری 4240 حدیث نمبر لیکن اس حدیث سے لگتا ہے کے حضرت ابوبکر کی وجہ سے تھا رات ٹاٸم جنازہ باقی آپ پتہ کرکے بتاٸیے گا مہربانی ہوگی جزاك اللهُ

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar July 30, 2025 at 2:54 am

    ایک دوسری روایت میں ہے کہ حضرت فاطمہ کا جنازہ حضرت ابو بکر نے پڑھایا:

    «الطبقات الكبير» (10/ 29 ط الخانجي):

    «أخبرنا شبّابة بن سوّار، حدّثنا عبد الأعلى بن أبي المساور عن حمّاد عن إبراهيم قال: صلّي أبو بكر الصّدّيق على فاطمة بنت رسول الله، صلى الله عليه وسلم، فكبّر عليها أربعًا.»

    حضرت ابو بکر سے ناراضی اور ان سے جنازہ چھپانے کی رویت شہاب الدین زہری کی ہے۔ ان کے تشیع کی طرف رجحان کی بنا پر ان مسائل میں ان کی روایات کو قبول نہیں کرنا چاہیے۔ اس معاملے میں وہ تدلیس کرتے تھے اور مختلف راویوں کی روایتوں سے ایک کہانی بنا لیتے تھے اور سب راویوں کا نام بھی ظاہر نہیں کرتے تھے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register