Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions حدیث کے مطابق کیا کس کی محبت بھی ایمانیات ہے ؟

  • حدیث کے مطابق کیا کس کی محبت بھی ایمانیات ہے ؟

    Posted by Muhammad Iqbal salfi on August 10, 2025 at 1:49 pm

    اسلام علیکم صحیح مسلم میں بیان ہے جناب علی فرماتے ہیں : قسم ہے اُس ذات کی جس نے دانہ پھاڑا اور مخلوق پیدا کی، نبی ﷺ نے مجھ سے عہد فرمایا کہ مجھ سے محبت نہیں کرے گا مگر مومن، اور مجھ سے بغض نہیں رکھے گا مگر منافق۔”

    صحیح بخاری، کتاب الإيمان، باب حب الأنصار من الإيمان:

    > عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ ﷺ قَالَ:

    “آيَةُ الْإِيمَانِ حُبُّ الْأَنْصَارِ، وَآيَةُ النِّفَاقِ بُغْضُ الْأَنْصَارِ”

    (بخاری: 17، مسلم: 74)

    کیا کس کی محبت ایمان کا جز ہے ؟ اور بغض نفاق؟

    یعنی: “ایمان کی نشانی انصار سے محبت ہے، اور نفاق کی نشانی انصار سے

    بغض ہے”۔

    Muhammad Iqbal salfi replied 11 hours, 37 minutes ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • حدیث کے مطابق کیا کس کی محبت بھی ایمانیات ہے ؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar August 11, 2025 at 5:31 am

    اللہ اور رسول سے جو محبت مقصود ہے وہ نظریاتی نوعیت کی ہوتی ہے۔ جب آدمی دین پر سچا ایمان رکھتا ہے تو اپنے قریبی لوگوں کی خلاف اسلام بات کو بھی قبول نہیں کرتا۔ یہی مقصود ہے کہ اللہ اور رسول کے مقابلے میں کسی کی بات کو ترجیح نہ دی جائے۔

    رہی جذباتی نوعیت کی محبت وہ اپنے نسبی رشتوں سے ہوتی ہے۔

    انصار رسول اللہ کے سچے ساتھی تھے۔ ان کے ساتھ ان کے ہم قبیلہ منافقین بھی تھے۔ وہ لوگ انصار کی دینی خدمات اور قربانیوں کی وجہ سے ان سے نفرت کرتے تھے کیونکہ اس سے ہونے والے نقصانات انھیں بھی اٹھانے پڑتے تھے۔ اس لیے آپ نے فرمایا کہ انصار کی خدمات کی وجہ سے ان سے محبت کرنے والا مومن ہی ہوگا اور ان کی خدمات کی وجہ سے ان سے نفرت کرنے والا منافق ہی سکتا ہے۔

  • Muhammad Iqbal salfi

    Member August 11, 2025 at 7:09 am

    جناب علی کی بیان کردہ روایت کی بھی وضاحت فرما دیں شکریہ

You must be logged in to reply.
Login | Register