-
اختلافی مساٸل میں کیا کریں؟
السلام علیکم
اختلافی مسائل میں کیا کرنا چاہیے مطلب ہمیں کیسے پتہ چلے گا کون سا بندہ ٹھیک کہہ رہا ہے اور کون سا بندہ نہیں فرض کریں اگر ایک حجاب کی وضاحت کو لے لے حجاب کے اندر مختلف علماء کی مختلف ارا ہے مطلب سر کا تو سب کہتے ہیں کہ ڈھانپنا چاہیے لیکن چہرے کا کوئی کہتا ہے ڈھانپنا چاہیے کوئی کہتا ہے نہیں ڈھانپنا چاہیے عورت کو مطلب کوئی فرض کہتا ہے کوئی اسے مستحب کہتا ہے اگر میں غلط نہیں تو اور اگر دوپٹے کا کہا جائے تو دوپٹہ غامدی صاحب کی وضاحت کے مطابق دوپٹہ فرض نہیں ہے لیکن باقی تقریبا علماء فرض سمجھتے ہیں مطلب دوپٹہ لازمی سمجھتے ہیں تو اس صورت میں ہمیں کیا کرنا چاہیے کیا اس صورت میں اپنی خواہش کے مطابق عمل کر سکتے ہیں اگر کوئی بندہ یہ کہے کہ میں یار غامدی صاحب کی بات جو ہے میں اس پہ عمل کرنا چاہتا ہوں اگرچہ اس کو سمجھ نہ ارہی ہو کہ ٹھیک ہے یا غلط اور وہ اللہ سے وعدہ کرے کہ جو یہ وضاحت ہے میں اس وضاحت کی حدود کے اندر رہوں گا مطلب میں کہوں کہ میں اپنی نظروں کے اوپر پہرہ رکھنے کی کوشش کروں گا میں اپنی نظروں میں حیا پیدا کروں گا اور اپنی شرم گاہ کی حفاظت کروں گا یہ ہے میری حدود اور میں اس میں رہوں گا اور میں عورتوں کے لیے حجاب کو لازم نہیں قرار دوں گا ۔۔۔خاص کر وہ بندہ جس کو سمجھ ہی نہ رہی ہو کہ کون سا بندہ ٹھیک کہہ رہا ہے اور کون سا نہیں ٹھیک کہہ رہا
Sponsor Ask Ghamidi
Sorry, there were no replies found.