Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions قرآن میں نماز کا طریقہ اور رکعات کیوں نہیں؟

  • قرآن میں نماز کا طریقہ اور رکعات کیوں نہیں؟

    Posted by Hafiz Muhammad Umer Jamil on August 27, 2025 at 12:38 pm

    ان سوالات کے دلیل اور قرآنی استدلال پر مبنی عقلی اور منطقی جوابات درکار ہیں۔

    1. نماز کا طریقہ قرآن میں کیوں نہیں؟

    2. قرآن میں وضو کا طریقہ تفصیل سے دیا گیا ہے، تو پھر اللہ نے نماز کا طریقہ، رکعات، اذکار، قیام و سجدہ کیوں بیان نہیں کیا؟

    3. کیا دنیا کی سب سے بڑی عبادت کی تفصیل قرآن سے غائب رہنا عقل کے مطابق ہے؟

    4. رکعات اور اذکار

    ایک ہی کلمات بار بار دہرانا (الحمد، سبحان ربی الاعلیٰ وغیرہ) کیا واقعی انسان کو “تفکر، تدبر، غوروفکر” کی طرف لے جاتا ہے یا اسے بس ritual repetition میں الجھا دیتا ہے؟

    5. کیا عبادت کا مقصد سوچنے اور عمل کرنے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے یا بار بار وہی حرکات دہرانا؟

    6. وقت اور عملی فائدہ کیا ہوا جب

    پانچ وقت نماز اور درجنوں رکعات پڑھنے میں جو گھنٹے لگتے ہیں، کیا یہ وقت قرآن کے اصل مطالبے (کائنات کو تسخیر کرنا، علم حاصل کرنا، دنیا میں عدل قائم کرنا) سے ہٹا نہیں دیتا؟

    7. جب ایک مسلمان پانچ وقت مسجد کے چکر لگا رہا ہے اور ایک غیر مسلم لیبارٹری میں ریسرچ کر کے دنیا کو تسخیر کر رہا ہے— تو حقیقت میں ترقی کس کے حصے میں جا رہی ہے؟

    8. اگر خدا خود کہتا ہے کہ “میں بے نیاز ہوں، مجھے تمہاری عبادت کی ضرورت نہیں” (فاطر:15)

    تو پھر یہ پانچ وقت جھکنے اور سجدہ کرنے کا حکم آخر کس مقصد کے لیے ہے؟

    کیا خدا نعوذ باللہ narcissist ہے، جو بس چاہتا ہے کہ مخلوق دن رات اس کی تعریف کرتی رہے؟

    9 . قرآن کے اصل مطالبات کے ساتھ تضاد:

    قرآن بار بار کہتا ہے “سوچو، غور کرو، کائنات میں دیکھو، نشانیوں پر تدبر کرو، علم حاصل کرو، عدل قائم کرو”۔

    تو پھر پانچ وقت ritual نماز کے اس تصور کا ان تعلیمات سے کیا تعلق ہے؟

    10. کیا یہ نماز ہمیں productive, scientific, اور سماجی طور پر مضبوط بناتی ہے؟ یا صرف ایک “comfort ritual” ہے؟

    11. اگر نماز واقعی پانچ وقت اور انہی اذکار کے ساتھ تھی، تو پہلی امتیں (حضرت نوح، ابراہیم، موسیٰ، عیسیٰ علیہ السلام) کیا یہی رکعات پڑھتے تھے؟

    12. جب سورۃ فاتحہ بعد میں نازل ہوئی، تو اس سے پہلے مسلمان نماز میں کیا پڑھتے تھے؟

    13. اگر نماز کا اصل مقصد صرف بار بار جھکنا اور ذکر دہرانا ہے، تو پھر قرآن میں بار بار “علم، عقل، تفکر، تدبر، اور کائنات کو تسخیر کرنے” کے احکامات کس مقصد کے لیے ہیں؟

    14.کیا دین کا اصل مقصد دنیا میں اللہ کا عدل اور نظام قائم کرنا ہے یا صرف عبادات کی رسومات ادا کرنا؟

    Ahsan replied 7 hours, 33 minutes ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply

The discussion "قرآن میں نماز کا طریقہ اور رکعات کیوں نہیں؟" is closed to new replies.

Start of Discussion
0 of 0 replies June 2018
Now