Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia حج کی قربانی

Tagged: , ,

  • حج کی قربانی

    Posted by Aejaz Ahmed on October 8, 2025 at 10:46 am

    محترم جاوید غامدی صاحب نے فرمایا ہے کہ حاجی جو قربانی کرتا ہے وہ دراصل ایک ہی سفر میں حج اور عمرہ کو جمع کرنے کے دم کی قربانی ہوتی ہے۔

    تو سوال یہ ہے کہ حج کی قربانی پھر کہاں گئی ؟؟ کیا یہ فرض یا لازم نہیں ہے۔

    دوسرا سوال یہ ہے کہ جو شخص آخر میں آتا ہے اور صرف حج کرتا ہے اور عمرہ نہیں کرتا ہے تو کیا اسکو اوپر والی دم کی قربانی کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی ؟؟ یعنی اس پر قربانی کرنا لازم نہیں ہوگا ؟؟

    برائے مہربانی وضاحت کردیں، جزاک اللہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 6 days, 5 hours ago 2 Members · 2 Replies
  • 2 Replies
  • حج کی قربانی

    Dr. Irfan Shahzad updated 6 days, 5 hours ago 2 Members · 2 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 9, 2025 at 7:35 am

    حج تمتع کی قربانی دم کی صورت میں اضافی قربانی ہے۔ صرف حج کی قربانی بھی کی جاتی ہے ۔ یہ نفل ہے۔

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 9, 2025 at 7:39 am

    غامدی صاحب اپنی کتاب میزان میں لکھتے ہیں

    پانچواں حکم یہ ہے کہ باہر سے آنے والے اگر ایک ہی سفر میں حج وعمرہ ، دونوں کرنا چاہیں تو کر سکتے ہیں۔ اِس کا طریقہ یہ ہے کہ وہ پہلے عمرہ کرکے احرام کھول دیں، پھر ۸؍ذوالحجہ کو مکہ ہی سے دوبارہ احرام باندھ کر حج کر لیں۔ یہ محض ایک رخصت ہے جو اللہ تعالیٰ نے دو مرتبہ سفر کی زحمت کے پیش نظر باہر سے آنے والے عازمین حج کو عطا فرمائی ہے۔ لہٰذا وہ اِس کا فدیہ دیں گے۔ اِس کی دو صورتیں ہیں:

    اونٹ، گاے اوربکری میں سے جو جانور بھی میسر ہو، اُس کی قربانی کی جائے۔

    یہ ممکن نہ ہو تو دس روزے رکھے جائیں: تین حج کے دنوں میں اورسات حج سے واپسی کے بعد۔

You must be logged in to reply.
Login | Register