Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Family Is There Any Difference Made Between Siblings In Islam?

Tagged: ,

  • Is There Any Difference Made Between Siblings In Islam?

    Posted by Muhammad Sami Uddin on December 25, 2025 at 3:56 pm

    السلام علیکم،

    مجھے انجینئر محمد علی مرزا صاحب کے ایک لیکچر کی بات یاد آئی، جس میں انھوں نے فرمایا تھا کہ اگر باپ ایک ہو اور ماں مختلف ہوں تو اسلام میں دونوں سگے بھائی ہی ہوتے ہیں جبکہ اگر ماں ایک ہو مگر والد مختلف تو وہ دونوں سوتیلے بھائی ہوتے ہیں۔ کیا ایسی کوئی تفریق اسلام میں سچ میں کی گئی ہے یا یہ صرف انجینئر صاحب کی اپنی رائے تھی؟

    استادِ محترم جاوید احمد غامدی صاحب اس بارے میں کیا فرماتے ہیں، اس کی وضاحت فرما دیجیے اور ساتھ ہی یہ بات بھی واضح کر دیجیے کہ اسلام میں کسی بھی لحاظ سے کیا ننھیالی بہن بھائیوں، ددھیالی بہن بھائیوں اور ان بہن بھائیوں کے درمیان جن سے ماں باپ دونوں مشترک ہوں، کوئی تفریق کی گئی ہے یا سب برابر کے بہن بھائی ہوتے ہیں؟

    بہت شکریہ۔ ✨

    Dr. Irfan Shahzad replied 4 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • Is There Any Difference Made Between Siblings In Islam?

    Dr. Irfan Shahzad updated 4 weeks ago 2 Members · 3 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar December 28, 2025 at 11:12 pm

    یہ بات درست نہیں۔

    ماں مختلف اور باپ ایک ہے تو انھیں علاتی کہتے ہیں اور ماں ایک اور باپ مختلف ہوں تو انھیں اخیافی کہتے ہیں۔

  • Muhammad Sami Uddin

    Member January 16, 2026 at 10:18 am

    @Irfan76

    السلام علیکم،

    ایسا معلوم ہوتا ہے کہ یہ دونوں الفاظ عرب معاشرے سے آئے ہیں۔ اسلام نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے ہوں گے، قرآن و سنت کے ذریعے۔ کیا میرا خیال درست ہے؟

    دوسرا یہ کہ اگر ان کے لغوی معانی پر غور کیا جائے تو یہ وہی معانی بن رہے ہیں۔ اخیافی، خیف سے نکلا ہوا لفظ معلوم ہوتا ہے جس کے معانی تنوع کے ہیں اور علہ کے معنی بھی شاید سوتن کے ہوتے ہیں۔

    میری نظر سے اس بارے میں تحقیق کرتے ہوئے یہ تفسیر کا حصہ بھی گزرا جس میں کچھ ایسی ہی بات ہوئی ہے۔

    اس کی وضاحت فرما دیجیے، آپ کے وقت کا بہت شکریہ۔ ✨

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 19, 2026 at 10:54 pm

    قرآن کو انھیں بیان کرنے کی ضرورت نہیں۔ یہ سماجی حقائق ہیں۔

    باپ کی میراث تقسیم ہوگی تو اس کے سب اولاد میں برابر تقسیم ہوگی چاہے اس کی اولاد مختلف بیویوں سے ہو۔

    اسی طرح عورت کی میراث تقسیم ہونی ہے تو اس کے سب اولاد میں تقسیم ہوگی چاہے وہ مختلف خاوندوں سے ہوں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register