Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islam And Science Allowance For Cousin Marriage In Islam

Tagged: ,

  • Allowance For Cousin Marriage In Islam

    Posted by Ali Raza on January 4, 2026 at 9:01 am

    میرا ایک فورم پر ایک شخص کے ساتھ رابطہ ہوا اور باتوں باتوں میں اس نے کہا میں آپکی جانچ کچھ سوالوں سے کروں گا تا کہ وہ میری کامن سینس کو جان پائیں بہر حال ایک دو سوال کرنے کے بعد اس نے مجھ سے پوچھا کہ کیا کزن میرج سے پیدا ہونے والے بچوں میں موروثی امراض و بیماریاں ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے ، میں نے جواب دیا بالکل ایسا ہی ہے اور اسکی ہاں میں ہاں ملاتے ہوۓ کۂ دیا کہ کزن میرج نہیں کرنی چائیں تو اس پھر اس نے سوال کیا کہ پھر آپکے اللہ تعالی نے اسکی اجازت کیوں دی ہے اس ذات کو تو ہر چیز کا علم ہوتا ہے! میرے پاس جتنی معلومات تھی میں نے اسے اس کے مطابق جواب دیا اور کہا کے میں اس بارے میں مزید معلومات حاصل کر کے آپ کو آگاہ کر پاؤں گا۔ اس سوال کے حوالے سے معلومات فراہم کیجیۓ ۔ شکریہ

    Dr. Irfan Shahzad replied 2 months, 2 weeks ago 3 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • Allowance For Cousin Marriage In Islam

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 5, 2026 at 4:26 am

    جو چیزیں عقل اور تجربے سے طے ہو سکتی ہیں، اس کے بارے میں مذہب کو رہنمائی دینے کی ضرورت نہیں ہے۔

    ایسی بے شمار چیزیں ہیں، وہ بھی اگر مذہب بیان کرنے لگے تو مذہب سے زیادہ یہ سائنس کی کتاب بن جائے گا۔

    • Ali Raza

      Member January 5, 2026 at 5:50 am

      میں آپکی بات سمجھ نہیں پایا سوال یہ تھا کہ کزن کے ساتھ شادی کی اجازت دئ گئ ہے جبکہ اس باعث پیدائشی معذوری والی اولاد ہونے کے امکان بڑھ جاتے ہیں تو پھر کیوں نہ اس سےمنع کیا گیا؟ میرے سے یہ سوال ایک لادین نے کیا تھا سو میں یہاں حاظر ہوا

  • Umer

    Moderator January 5, 2026 at 5:33 am

    Please see for details:

    Discussion 88731

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 5, 2026 at 8:19 am

    دین کے بارے میں یہ جان لیجیے کہ وہ دنیا کے مسئلے حل کرنے کے لیے نہیں آیا۔ ان کے حل کے لیے خدا نے عقل دے رکھی ہے۔ دین کا مسئلہ انسان کا تزکیہ نفس ہے۔ اس لیے اخلاقی قباحتوں کو وہ موضوع بناتا ہے۔ چنانچہ جن رشتوں کی حرمت بیان ہوئی ہے اس کی وجہ اخلاقی قباحت ہے، یعنی ماں بیٹی بہن خالہ پھوپھی، بھانجی بھتیجی اور رضاعی رشتوں کی حرمت۔ یہ نسبی اور رضاعی رشتے ہیں ان پر جنسی نظر ڈالنا ممنوع قرار دیا۔

    کزن سے شادی یا ایسے خاندان میں شادی جس میں مثلا کسی موروثی بیماری کی ہسٹری ہو، یا خاص جسمانی خصائص رکھتے ہوں، ان میں شادی کرنا یا نہ کرنے کا فیصلہ عقل خود کر سکتی ہے۔ اس میں دین کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔ یہ چیزیں اس کا موضوع نہیں بنتیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register