Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions Free Will

  • Posted by Sadam Hussain on January 7, 2026 at 11:32 am
    Jab Allah ne Farishtoon se Aadam AS ko Sajda karne ko kaha, to Iblees ka wahan hona, farishtoon ke beech akela Jin, Allah ki taraf se preplanned tha ki ek ko to inkaar karna hai ya kuch aur wajeh thi?
    Aisa lagta hai ki Akele farishtoon ke beech sirf Ek Jinn ko rakhna aur sirf Usi Jinn ka Sajde se inkaar karna, Allah ka plan hi raha hoga ki ek ko inkaar karna hai. Agar ustime Iblees wahan pe na rehta, to kya pata dunya k sare log Jahanam se bach jate shayad.
    
    
    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 3 weeks ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Free Will

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar January 11, 2026 at 11:12 pm

    آدم کو سجدے کا حکم فرشتوں سمیت جنوں کی بھی آزمایش تھی۔ جیسے دنیا میں خدا انسانوں کو بہت سے آزمایش میں ڈالتا ہے۔ اس میں کچھ کامیاب ہوتے ہیں اور کچھ ناکام۔

    فرشتوں نے خدا کے حکم کو تسلیم کیا اور جنوں میں سے ابلیس نے انکار کیا۔

    یہ خدا منصوبہ نہیں تھا کہ ابلیس اس کا انکار کرے۔ اس نے جو کرنا تھا وہ کیا۔

    انسان کی نیکی اور بدی میں انتخاب کی آزمایش شیطان کی وجہ سے نہیں ہے۔ وہ پہلے سے طے تھی۔ آدم کو دنیا میں بھیجنے کا ذکر آدم کو سجدہ کرانے سے پہلے کیا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جب ابلیس نے ابھی سجدے سے انکار نہیں کیا تھا۔ اس وقت بھی فرشتوں نے انسان کو دیکھ کر یہ کہا تھا کہ یہ زمین میں فساد مچائے گا۔

    نیکی اور بدی کا منبع انسان کا نفس ہے۔ وہی اسے اچھے اور برے کاموں پر ابھارتا ہے۔ شیطان صرف ان لوگوں کو بہکاتا ہے جو اپنے نفس کی بری باتوں پر عمل کرتے ہیں۔ اور کرتے چلے جاتے ہیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register