Forums › Forums › Epistemology And Philosophy › Belief In God Who Has No Physical Or Material Existence
-
Belief In God Who Has No Physical Or Material Existence
Posted by Ghulam Rasool on January 18, 2026 at 3:11 pmالسلام علیکم! میرا سوال یہ ہے کہ جس طرح ہم ہمیشہ سے سنتے بھی آرہے ہیں اور بارہا پڑھا بھی ہے کہ خدا کا کوئی مادی یا جسمانی وجود نہیں ہے ،تو کیا ایک غیرمادی/غیر جسمانی(Non-physical/Intangible) ہستی کیسے ایک لامحدود مادی(physical/tangible) دنیا کی خالق ہو سکتی ہے؟
مثلاًجیسے روشنی سے کوئی بھی ٹھوس چیز وجود میں نہیں آسکتی .۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا
Dr. Irfan Shahzad replied 1 month, 4 weeks ago 3 Members · 7 Replies -
7 Replies
-
Belief In God Who Has No Physical Or Material Existence
-
Mahnoor Tariq
Contributor January 18, 2026 at 6:45 pmWa alaikum assalam.Yeh sawal bohat bunyadi aur sochne wala hai. Asal masla yeh hota hai ke hum khuda ko bhi isi physical duniya ke qawaneen ka paband samajh lete hain jin ke andar hum khud rehte hain, jab ke Qur’an ka point yeh hai ke Allah in qawaneen ka khaliq hai, un ka paband nahi.
Jo qanoon hum jaante hain — jaise “roshni se koi thos cheez paida nahi hoti” — yeh isi physical universe ke qawaneen hain. In qawaneen ka itlaq sirf is nizaam ke andar maujood cheezon par hota hai. Allah ka wajood is nizaam ke andar nahi, balkay is se bahar aur is par musallat hai. Is liye yeh kehna ke “non-physical cheez physical duniya kaise bana sakti hai” asal mein Allah ko creation ke andar la kar judge karna hai, jab ke Allah creator hai, creation ka hissa nahi.
Is ko ek misaal se samajhiye: hum ek soccer ka game banate hain. Us ke qawaid hum tay karte hain — ball ka size, time, fouls, goals waghera. Yeh rules sirf game ke andar khelne walon par laagu hote hain. Coach, referee ya audience in rules ke paband nahi hotay, kyun ke woh game ka hissa nahi, game ke banane walay aur nigran hain. Isi tarah, physical qawaneen sirf is universe ke andar maujood makhlooq par laagu hotay hain, Allah par nahi.
Qur’an jab kehta hai ke Allah “Kun fa-yakoon” ke zariye cheezon ko wajood deta hai, to iska matlab yeh hai ke Allah material causes ka mohtaaj nahi. Wo roshni, matter, time ya space se cheezon ko paida nahi karta — balkay yeh sab us ki paida ki hui cheezen hain.
Is liye non-physical hona Allah ki kamzori nahi, balkay us ki qudrat ki bunyaad hai. Agar Allah bhi physical hota, to phir wo bhi kisi aur cheez ka mohtaaj hota — aur phir sawaal yeh hota ke usay kis ne paida kiya. Qur’an isi liye Allah ko La-makhlooq, La-mehdood aur La-muhtaaj batata hai.-
Ghulam Rasool
Member January 18, 2026 at 10:20 pmشکریہ محترمہ! ۔۔۔ بصد احترام میں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ آپ نے جو جواب دیا اس کو قرآنی حوالے سے substantiate کیا ہے ۔ میرا سوال یہ ہے کہ قرآن کو اللہ کا کلام ماننے کیلئے بھی تو پہلے اللہ کا ہونا ضروری ہے اس کے بعد ہی ہم اس کو بطور مستند حوالہ پیش کر سکیں گے ۔
ہمیں خدا کے بارے میں جو علم حاصل ہے وہ یا تو نبی کی خبر ہے یا پھر ان پر نازل کی گئی کتب سے ملتا ہے اور ان دونوں کی اپنی validity سٹیک پر ہے جب تک خدا کا ہونا ثابت نہ ہو جائے ۔
-
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 18, 2026 at 10:28 pmمادے کے ساتھ اینٹی میڑ کا تصور تو اب سائنس میں بھی موجود ہے۔
خدا کے بارے میں یہ خبر ہے کہ اس کی مثال مادے سے نہیں دی جا سکتی ہے۔ اس لیے وہ غیر مادی اور لا محدود ہے۔
قرآن مجید کے جو حقائق قابل تصدیق ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتاب انسان کی تصنیف کردہ نہیں ہو سکتی۔ اس وجہ سے اس میں دی گئی ما بعد الطبیعیاتی خبر کی تصدیق کی جاتی ہے۔
-
Ghulam Rasool
Member January 18, 2026 at 10:54 pmکیا آپ ان قابل تصدیق حقائق کی وضاحت فرما سکتے ہیں کہ جن سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ یہ کتاب انسان کی تصنیف کردہ نہ ہے؟
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 19, 2026 at 10:40 pmقرآن مجید وجود اور مقصد وجود کے بارے میں ایک مکمل نظام فکر دیتا ہے جس میں ہر اس فلسفیانہ سوال کا جواب موجود ہے جو زندگی کی پہیلی سے متعلق انسان کو ہمیشہ سے درپیش رہے ہیں۔
اخلاقیات سے متعلق انسان کے سوالات کا محکم نظام پیش کرتا ہے۔
قانون اور شریعت کا ایک مکمل نظام پیش کرتا ہے جس میں ہر اصول اپنی فروع کے ساتھ جڑ کو ایک مربوط نظام بنتا ہے۔
تاریخی حقائق کے بیان میں قرآن کوئی ایسی بات نہیں کرتا جو کبھی غلط ثابت ہوگئی ہو۔
اس کی بیان کردہ تمام پیشین گوئیاں حرف بہ حرف پوری ہوئیں۔
بنی اسرائیل کی قومی حیثیت میں ان کے ساتھ کیا ہوا اور قیامت تک کیا ہوگا، اس کا مکمل لائحہ عمل بیان ہوا ہے اور ان کی قومی زندگی اسی پیٹرن پر ہے جو قرآن میں بیان ہوا۔ مثلاً یہ کہ ان پر وقتا فوقتا ایسے لوگ مسلط ہوں گے جو انھیں سزا دیں گے۔
وہ قیامت تک مسیحیوں کے زیر حکم رہیں گے۔
قرآن میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ کتاب محفوظ رہے گی اور یہ محفوظ رہی۔
یہ سب ایک ایسے شخص سے صادر ہوا جس کا علم و ادب کا کوئی پس منظر نہ تھا۔ انسانی علم سعی و خطا سے ارتقا پاتا ہے مگر قرآن مجید میں فکر و نظر اور بیان حقائق میں کوئی ارتقا نہیں ہوا۔
یہ سب بتاتا ہے کہ یہ کتاب انسان کی تصنیف نہیں۔ ایک علیم و خبیر ہستی کی طرف سے آئی ہے۔
-
Ghulam Rasool
Member January 20, 2026 at 12:31 amقرآن میں خدا نے متکلم کا صیغہ واحد کا بھی استعمال کیا ہے اور جمع کا بھی ۔
مثال کے طور پر جمع متکلم ” انزلنا”رفعنا” وغیرہ
اور اسی طرح واحد متکلم جیسا کہ ” إِنِّي جَاعِلٌ فِي الْأَرْضِ خَلِيفَةً ” فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ
میرا سوال یہ ہے کہ خدا نے ایسا طرزِ کلام کیوں اپنایا؟ وہ کوئی ایک صیغہ بھی منتخب کر سکتا تھا
-
Dr. Irfan Shahzad
Scholar January 21, 2026 at 12:43 amادبی اسالیب میں ایسا ہی ہوتا ہے۔
Sponsor Ask Ghamidi