-
پراپرٹی ہبہ اور سرکاری بیع پر انتقال
السلام علیکم جاوید احمد غامدی صاحب!
میں آپ سے ایک شرعی و قانونی مسئلے میں رہنمائی چاہتا ہوں۔
میں نے اپنے بھائی سے ایک کروڑ روپے کی کمرشل جگہ خریدی ہے۔
اب خرید پر تقریباً 11% ٹیکس/فیس بنتی ہے جو کم از کم 11 لاکھ کے قریب بنتی ہے۔
سوال 1:
اگر میں خرید کے بجائے اپنے بھائی سے اسی جگہ کا ہبہ (Gift) کروا لوں، جس پر خرچہ تقریباً 40 سے 45 ہزار بنتا ہے، تو کیا یہ طریقہ شرعاً اور قانوناً جائز ہوگا؟ جبکہ حقیقت میں یہ خرید ہی ہے۔
سوال 2:
اگر انتقال/رجسٹری سرکاری ریٹ کے مطابق ہو سکتی ہے، اور اس جگہ کی سرکاری قیمت تقریباً 20 لاکھ ہے، جبکہ اصل خرید ایک کروڑ کی ہے، تو کیا سرکاری ریٹ کے حساب سے انتقال کروانا جائز ہے؟ اور اس میں کوئی شرعی یا قانونی مسئلہ تو نہیں؟
جزاک اللہ خیراً، آپ کی رہنمائی کا منتظر ہوں۔
Sponsor Ask Ghamidi