Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums General Discussions کیا دنیا کی خلافت پر صرف مسلمانوں کا حق ہے؟

  • کیا دنیا کی خلافت پر صرف مسلمانوں کا حق ہے؟

    Posted by Aejaz Ahmed on May 15, 2026 at 4:31 am

    ایک بڑے اسکالر وَ اِذْ قَالَ رَبُّكَ لِلْمَلٰٓىٕكَةِ اِنِّیْ جَاعِلٌ فِی الْاَرْضِ خَلِیْفَةًؕ کی تشریح میں کہتے ہیں کہ چنانچہ خلافت کا حق صرف اطاعت گزار لوگوں کے لئے ہوتا ہے اور جو خود حکمرانی کا دعویدار ہوجائے یعنی باغی ہوجائے اور اطاعت اور فرمانبرداری سے نکل جائے وہ خلافت کا حقدار نہیں ہوسکتا ہے اس لئے اب دنیا کی خلافت پر صرف مسلمانوں کا حق ہے کیونکہ غیرمسلم اللہ کے باغی اور نافرمان ہیں۔

    یہ بات کہاں تک درست ہے اور اگر غلط ہے تو کیوں غلط ہے ؟

    Aejaz Ahmed replied 1 day, 2 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • 3 Replies
  • کیا دنیا کی خلافت پر صرف مسلمانوں کا حق ہے؟

    Aejaz Ahmed updated 1 day, 2 hours ago 2 Members · 3 Replies
  • Aejaz Ahmed

    Member May 16, 2026 at 10:50 am

    اور برائے مہربانی یہ بھی بتائیں کہ خلافت کے اصلی معنی ہیں کیا ؟ نائب ہونا یا حکمران ہونا ؟؟ کیا اوپر کی آیت کا مطلب ہے کہ انسان اللہ کا نائب ہے ؟؟ یا یہ مطلب ہے کہ انسان کو دنیا پر ایک وسیع حکمرانی عطاء کی گئی ہے ؟؟

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar May 17, 2026 at 12:28 am

    یہ آیت آدم سے متعلق ہے کہ انھیں خدا زمین میں صاحب اختیار بنا کر بھیج رہا ہے۔ اس مطلب بس یہ ہے کہ دنیا میں انسان صاحب اختیار بنا کر آیا حکومت کرے گا۔ خدا دیکھنا چاہتا ہے انسان دنیا میں کیسا عمل کرے گا۔ اس سے کوئی دلیل نہیں نکلتی کہ حق حکم رانی خدا پر ایمان رکھنے والوں کا نیک لوگوں کا ہے۔ حکومت طاقت ور کرتا ہے اور خدا کی اس سے مطالبہ ہے کہ عدل سے کام لے۔

  • Aejaz Ahmed

    Member May 17, 2026 at 5:18 am

    تو خلیفہ کے معنی صاحب اختیار ہونے کے ہیں ؟؟

    قرآن میں خلیفہ کے کیا کیا معنی ہیں ؟

  • Aejaz Ahmed

    Member May 17, 2026 at 12:37 pm

    کیا قرآن میں کہیں خلیفہ کے معنی اللہ کے نائب کے بھی آیا ہے ؟

You must be logged in to reply.
Login | Register