Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › General Discussions › بنی اسماعیل کی حقیقت

  • بنی اسماعیل کی حقیقت

    Posted by Qamar Akhtar on October 11, 2026 at 1:25 pm

    اس دعا کے ساتھ کہ اللہ تعالٰی جناب غامدی صاحب کو ہمیشہ ذہنی اور جسمانی صحت کاملہ عطا کیے رکھے تا کہ وہ پورے عالم اسلام کی رہنمائی کرتے رہیں ۔ آمین ۔

    میرا سوال یہ ہے کہ ۔۔۔ قرآن میں بنی اسرائیل کا ذکر تقریباً 43 دفعہ ملتا ہے ، جب کہ تقریباً 12 دفعہ حضرت اسماعیل کا ذکر ہونے کے باوجود بنی اسماعیل کا ذکر کہیں بھی نہی ۔۔اسی پس منظر میں کچھ نام نہاد مذہبی علماء کا کہنا ہے کہ بنی اسماعیل کا کوئی وجود نہیں اور ہمارے نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفی بھی اصل میں بنی اسرائیل میں سے ہی ہیں نہ کہ بنی اسماعیل میں سے ۔ اس بارے میں آپ اپنے علم کے مطابق رہنمائی فرما دیں ۔ شکریہ ۔۔

    Qamar Akhtar replied 4 days, 12 hours ago 2 Members · 4 Replies
  • 4 Replies
  • بنی اسماعیل کی حقیقت

    Qamar Akhtar updated 4 days, 12 hours ago 2 Members · 4 Replies
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 12, 2026 at 1:30 am

    قرآن کے مخاطبین قریش اور ان کے توسط سے جزیرہ نمائے عرب کے عرب تھے۔ قرآن مسلسل انھیں سے مخاطب ہے۔

    ہر قوم قرآن میں اس نام سے پکاری جاتی ہے جس میں وہ معروف ہو۔ قریش کو اسی لیے بنی اسمعیل کی بجائے قریش کہا گیا ہے۔

    بنی اسمعیل کا وجود تاریخی حقیقت ہے۔ اس کا انکار تاریخ سے ناواقفیت ہے۔

    • Qamar Akhtar

      Member October 12, 2026 at 10:01 am

      آپ صحیح فرما رہے ہیں ۔ اسی جواب کی روشنی میں فرما دیں کہ جب اللہ تعالٰی نے بنی اسرائیل کے بہت سے نبيوں کا ذکر کیا اور اُن کے ساتھ بنی اسرائیل کا حوالہ بھی دیا تو جب صرف ایک رسول اور وہ بھی آخری رسول کا انتخاب ہوا تو وہاں بنی اسماعیل کے حوالے سے ذکر کیوں نہی

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 12, 2026 at 11:24 pm

    بنی اسرائیل کے مقابل بنی اسمعیل نہیں ہیں۔ بنی اسمعیل اور بنی اسحاق مقابل ہیں۔ پھر بنی اسحاق میں سے ایک قبیلہ بنی اسرائیل کا انتخاب ہوا اور بنی اسمعیل میں سے ایک قبیلہ ، قریش کا کا انتخاب ہوا۔ دونوں کو نام لے کر بائیبل اور قرآن میں مخاطب کیا گیا ہے۔

    دونوں نے اپنے لیے جو نام اختیار کیے خدا نے انھیں ناموں سے انھیں پکارا۔

  • Qamar Akhtar

    Member October 13, 2026 at 6:13 am

    ما شاء اللّٰہ ۔ آپ کی اس وضاحت نے تمام مشکل حل کر دی ۔ اب حقیقت سمجھ آ گئی ۔ بہت شکریہ ۔ اللہ آپ کو جزائے خیر عطا کرے ۔ آمین

You must be logged in to reply.
Login | Register