Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Home › Forums › General Discussions › How To Maintain Faith In Allah’s Help In National Matters

  • How To Maintain Faith In Allah’s Help In National Matters

    Posted by Fatima Rehman on October 11, 2026 at 1:49 pm

    پاکستان کے موجودہ سیاسی حالات اور عوام کی بے بسی دیکھ کر بہت مایوسی ہوتی ہے۔ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ لوگ اپنے حقوق کے لیے بھرپور جدوجہد کر رہے ہیں، لیکن اسٹیبلشمنٹ اور حکومت کی طاقت کے سامنے بے بس ہیں۔ آج خیبر پختونخوا میں جو کچھ ہوا اور حالیہ واقعات کے تناظر میں میرا سوال یہ ہے کہ ہم کیسے جان سکتے ہیں کہ قوم نے دعا کی قبولیت کے لیے اپنے حصے کے تمام اسباب اختیار کر لیے ہیں؟ جب لوگ اپنی بساط کے مطابق کوشش بھی کر رہے ہوں اور پھر بھی حالات بدلتے نظر نہ آئیں، تو ہم اسے کیسے سمجھیں؟ اللہ کی مدد کب اور کس صورت میں آتی ہے، اور اس مایوسی کے ماحول میں انسان امید کیسے برقرار رکھے؟

    Dr. Irfan Shahzad replied 1 month ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • How To Maintain Faith In Allah’s Help In National Matters

    Dr. Irfan Shahzad updated 1 month ago 2 Members · 1 Reply
  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar October 12, 2026 at 1:27 am

    پاکستان کے قومی معاملات میں پوری قوم یک سو نہیں ہے۔ جو کوششیں کی جاتی ہیں، ان میں سنجیدگی، شعور، مستقل مزاجی کی کمی دکھائی دیتی ہے۔ اسی لیے کوششیں نتیجہ خیز نہیں ہوتیں۔

    معاشرتی حالات میں تبدیلی صدیوں کی جدوجہد اور حادثات کے بعد رونما ہوتی ہے۔ قوموں کی سماجی تاریخ کا مطالعہ کیجیے تو معلوم ہوگا کہ باشعور قومیں کن کن مراحل سے گزر کر یہاں تک پہینچیں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register