Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Sources of Islam Can Non-muslims Enter Mecca?

  • Can Non-muslims Enter Mecca?

    Posted by Arsalan Riaz on January 7, 2021 at 12:55 am

    Surat No 9 : سورة التوبة – Ayat No 28
    یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنَّمَا الۡمُشۡرِکُوۡنَ نَجَسٌ فَلَا یَقۡرَبُوا الۡمَسۡجِدَ الۡحَرَامَ بَعۡدَ عَامِہِمۡ ہٰذَا ۚ وَ اِنۡ خِفۡتُمۡ عَیۡلَۃً فَسَوۡفَ یُغۡنِیۡکُمُ اللّٰہُ مِنۡ فَضۡلِہٖۤ اِنۡ شَآءَ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌ حَکِیۡمٌ ﴿۲۸﴾
    اے ایمان لانے والو ، مشرکین ناپاک ہیں لہٰذا اس سال کے بعد یہ مسجد حرام کے قریب نہ پھٹکنے پائیں ۔ 25 اور اگر تمہیں تنگ دستی کا خوف ہے تو بعید نہیں کہ اللہ چاہے تو تمہیں اپنے فضل سے غنی کر دے ، اللہ علیم و حکیم ہے ۔
    The above verse is in contradiction with Ghamidi sahab’s view that non-muslims are allowed to enter Mecca. Plz explain.

    Faisal Haroon replied 3 years, 10 months ago 2 Members · 1 Reply
  • 1 Reply
  • Can Non-muslims Enter Mecca?

  • Faisal Haroon

    Moderator January 7, 2021 at 1:37 am

    Please see this note in Al-Bayan for Quran verse 9:28:

    جاوید احمد غامدی

    جس اعلان براءت سے سورہ کی ابتدا ہوئی ہے، یہ اُسی کی تکمیل ہے۔ مطلب یہ ہے کہ مشرکین عقیدے کی جس نجاست میں مبتلا ہیں، اُس کے ساتھ یہ حج و عمرہ کے لیے بھی حدود حرم میں داخل نہیں ہوسکتے۔ بیت اللہ توحید کا مرکز ہے، اِس میں اب اِن میں سے کسی مشرک کا داخل ہونا گوارا نہیں کیا جاسکتا۔ خدا کے پیغمبر کی تکذیب کے بعد اِن کے لیے اسلام ہے یا تلوار۔ تاہم معاہدات کی مدت پوری کرنے کے لیے کسی کو مہلت بھی دی گئی ہو تو اِس سال کے بعد اُسے حرم میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ حکم، ظاہر ہے کہ اُنھی مشرکین کے لیے تھا جن کے شرک کی نجاست اُن پر اتمام حجت کے درجے میں واضح کر دی گئی تھی۔ اِس کا اُن لوگوں سے کوئی تعلق نہیں ہے جو اُن کے بعد اب توحید کے اِس مرکز کو دیکھنے اور اِس کی دعوت کو سمجھنے کے لیے وہاں جانا چاہتے ہوں۔

You must be logged in to reply.
Login | Register