Forums › Forums › Sources of Islam › Quran 2:54 – Who Were Forgiven?
Tagged: Quran
-
Quran 2:54 – Who Were Forgiven?
Posted by Sulaiman Khan on March 8, 2021 at 12:15 pm🌼السلام عليكم ورحمه الله وبركاته🌼
سورۃ البقرہ کی آیت نمبر 54 میں ، کیا اللہ نے ان لوگوں کو معاف کیا جنہوں نے مارا ہے یا جو مر چکے ہیں یا دونوکو؟
Faisal Haroon replied 3 years, 11 months ago 2 Members · 7 Replies -
7 Replies
-
Quran 2:54 – Who Were Forgiven?
-
Faisal Haroon
Moderator March 8, 2021 at 1:30 pmPlease see the following explanation of Quran verse 2:54 in Al-Bayan:
اصل الفاظ ہیں: ’فَاقْتُلُوْٓا اَنْفُسَکُمْ‘۔ عربی زبان میں اِس جملے کے معنی اپنے آپ کو قتل کرنے کے بھی ہو سکتے ہیں اور اپنے لوگوں کو قتل کرنے کے بھی۔ رسولوں کی طرف سے اتمام حجت کے بعد اُن کی قوم کے لوگ اگر کفر و شرک پر اصرار کریں تو قرآن کی رو سے اِس جرم کی انتہائی سزا موت ہے۔ اِس آیت سے معلوم ہوتا ہے کہ بنی اسرائیل میں سے کچھ لوگوں نے جب پیغمبر کی موجودگی میں شرک کا ارتکاب کیا تو یہی سزا اُن پر نافذ کی گئی اور اُن کے موحدین اِس کے نفاذ پر مامور کیے گئے۔ اُنھیں حکم دیا گیا کہ بچھڑے کو الٰہ بنانے والوں کی گردنیں مار دیں تاکہ اہل ایمان کی آزمایش ہو اور بنی اسرائیل کی جماعت کو مجرموں سے پاک کر دیا جائے۔ بائیبل کی کتاب خروج کے باب ۳۲ میں یہ واقعہ اِس طرح بیان ہوا ہے:
’’…موسیٰ نے لشکر گاہ کے دروازے پر کھڑے ہو کر کہا جو جو خداوند کی طرف ہے (یعنی اپنے ایمان پر قائم ہے)، وہ میرے پاس آ جائے۔ تب سب بنی لاوی اُس کے پاس جمع ہو گئے اور اُس نے اُن سے کہا کہ خداوند اسرائیل کا خدا یوں فرماتا ہے کہ تم اپنی اپنی ران سے تلوار لٹکا کر پھاٹک پھاٹک گھوم گھوم کر سارے لشکر گاہ میں اپنے اپنے بھائیوں اور اپنے اپنے ساتھیوں اور اپنے اپنے پڑوسیوں کو قتل کرتے پھرو اور بنی لاوی نے موسیٰ کے کہنے کے موافق عمل کیا۔ چنانچہ اُس دن لوگوں میں سے قریباً تین ہزار مرد کھیت آئے اور موسیٰ نے کہا کہ آج خداوند کے لیے اپنے آپ کو مخصوص کرو، (یعنی اپنے ایمان کی تجدید کرو)، بلکہ ہر شخص اپنے ہی بیٹے اور اپنے ہی بھائی کے خلاف ہو تا کہ وہ تم کو آج ہی برکت دے۔‘‘(۲۶۔۲۹)
-
Sulaiman Khan
Member March 8, 2021 at 2:24 pmجي مینے پڑھا لیکن مینے جو سوال کیا اُسکے جواب احا نہی ہے اور نہ ویڈیو میں ہے
-
-
Faisal Haroon
Moderator March 8, 2021 at 1:39 pmThe forgiveness was for bani Israel as a nation. The individual judgement will happen on the day of judgement.
-
Sulaiman Khan
Member March 8, 2021 at 2:35 pmPlease ask ghamidi sahab then tell me
-
Faisal Haroon
Moderator March 8, 2021 at 2:43 pmHis response is in the video.
-
Sulaiman Khan
Member March 8, 2021 at 6:40 pmجزاكم الله خير
میں آپ کو میرا سوال کلیئر کیا،،،لیکن مجھے جواب کلیئر نہی ملا
-
Faisal Haroon
Moderator March 8, 2021 at 7:06 pmSorry I don’t see any clarification from you. What I could understand, I have responded to above. Also the video I shared above addresses your question. If I have misunderstood, please elaborate on your question.
-
Sponsor Ask Ghamidi