-
سُنت کا رکارڈ فقہا کی کتب میں موجود ہونا اور امام شافعی کا اختلاف۔
غامدی صاحب سے سُنت کے ریکارد کو تلاش کرنے کا پوچھا جاۓ تو فرماتے ہیں کہ یہ (مسلمانوں کے عمل کے علاوہ) فُقہا کی کتب میں بھی درج ہےاور مُکمل اتفاق کے ساتھ موجود ہے۔ مگر جب بات ذبیحہ پر تسمیہ کی آتی ہے تو اُنہی فقہا میں سے ایک جلیل القدر فقہی امام شافعی قطعی طور پر واضع فرماتے ہیں کہ تسمیہ محض آداب میں سے ہے اور اس کی غیر موجودگی ذبیحہ کو حرام نہیں قرار دیتی۔ اس کے باوجود غامدی صاحب ذبیحہ پر تسمیہ کو نہ صرف سُنت کی فہرست میں شامل کرتے ہیں بلکہ اُس کو حلت و حرمت کی شرائط میں بھی شامل کرتے ہیں۔ اس امر کی وضاحت درکار ہےکہ جس ریکارڈ کو بُنیاد بنا کر سُنت کی فہرست مرتب کی گئ ہے اس ریکارڈ میں تو تسمیہ کی شرط موجود نہیں ہے تو کیا یہ سنت کی فہرست میں محض اضافہ نہیں کہلاۓ گا؟
Sponsor Ask Ghamidi