-
سٹوڈنٹ ویزہ – بینک سٹمنٹ – سود ہے کیا ؟
اسلام علیکم سر – امید ہے آپ خیریت ھوں گے – میں آج آپ کی نظر انتہائی اہم ایشو کی طرف ڈالنا چاہتی ھوں جس میں آپکی راۓ بہت سارے سٹوڈنٹس کے لیے کارآمد ھو گی –
سٹوڈنٹ جب کسی بھی باہر کے ممالک میں اپلائی کرتے ہیں تو یونیورسٹی ٹیوشن فیس کے علاوہ انکو بینک اسٹمنٹ شو کروانا ھوتی ۔ اب پاکستان میں ۹۵% بچوں کے پاس اتنے پیسے نہیں ھوتے کہ وہ دو تین ماہ کے لیے اپنے اکاونٹ میں رکھ سکیں – جس میں ھوتا یہ ہے کہ بچے کسی سے تیس ، چالیس لاکھ لیتے ہیں اور اُس پر ایک خاص رقم انکو دیتے ہیں – جب انکا ویزہ لگ جاتاہے تو وہ رقم بھی بینک ہی کے ذریعے واپس اُس کے اکاونٹ میں چلی جاتی ہے جس نے دی ھو-
اس سارے پراسس میں رقم کسی طرح استعمال نہیں ھوتی – استعمال بس یہی ہے کہ سٹمنٹ پیپر ایمبسی جمع ھو جاتا ہے ایمبسی بینک سے پوچھتی ہے اکاونٹ میں رقم ہے اور کب سے ہے- جیسے ویزہ لگے گا رقم واپس اسکو چلی جاۓ گی جس سے لی ھو گی- کیا یہ سود ہے ؟ لاکھوں کی تعداد میں سٹوڈنٹس یہ سہولت لے رہے ہیں – اس پر آپکاجواب بہت سارے سٹوڈنٹس کی رہنمائی کرے گا-
Sponsor Ask Ghamidi