Ask Ghamidi

A Community Driven Discussion Portal
To Ask, Answer, Share And Learn

Forums Forums Islamic Sharia How To Perform Nikah During Nikah Ceremony

Tagged: 

  • How To Perform Nikah During Nikah Ceremony

  • Dr. Irfan Shahzad

    Scholar February 25, 2022 at 10:17 pm

    نکاح کی اصل گواہوں کی موجودگی میں ایک مرد و عورت کا مستتقل رفاقت کے ارادے سے ایک دوسرے کو میاں اور بیوی کی حیثیت سے قبول کرنا ہے۔ یہ معاملہ علی الاعلان ہونا چاہیے۔

    اس موقع پر بطور نصیحت خدا کے کلام میں سے مرد و عورت کے تعلق سے متعلق کچھ پڑھ کر سنایا جاتا ہے اور کچھ نصحیت آموز باتیں کی جاتیں ہیں۔ اور مرد اور عورت کے خاندانوں کے ذمہ داران موجود ہونے چاہییں۔ عام طور پر مرد یا عورت کے خاندان کا بڑا آدمی ہی یہ فریضہ انجام دیتا تھا۔ اب بھی یہی کیا جا سکتا تھا۔ عام طور پر سورہ نسا کی ابتدائی آیات تلاوت کی جاتی ہیں۔ اس کے بعد ایجاب و قبول اور حق مہر کا ذکر کیا جاتا ہے۔ اور دونوں کی رضامندی حاصل کی جاتی ہے۔

You must be logged in to reply.
Login | Register